Live Updates

شرم کی بات ہے کہ 2025 میں بہت سے لوگ بجلی سے محروم ہیں ہمارے علاقوں میں 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، آصفہ بھٹو

جمعرات 19 جون 2025 21:31

شرم کی بات ہے کہ 2025 میں بہت سے لوگ بجلی سے محروم ہیں ہمارے علاقوں میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما و رکن اسمبلی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ سب سے پہلے افواج کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں جو ہمارے وطن کا دفاع کر رہے ہیں بلاول بھٹو کو سراہتی ہوں انہوں نے مشکل وقت میں نمائندگی کی سیلاب متاثرین تاحال بحالی کا انتظار کر رہے ہیں ہمیں انسانی ترقی پر انویسٹ کرنا ہوگاسولر پر ٹیکسز عائد کئے جارہے ہیں ہماری لیڈرشپ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیاجو کہ ایشیاء کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے ہمیں تعلیم کو ترجیح دینی چاہیے تعلیم کے لیے زیادہ فنڈ رکھنا چاہیے شرم کی بات ہے کہ 2025 میں بہت سے لوگ بجلی سے محروم ہیں ہمارے علاقوں میں 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے غریب اور مزدور کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں ہمیں تنہا اور پسے ہوئے طبقے کے لیے اقدامات کرنے کی۔

(جاری ہے)

ضرورت ہے یہ عوام دوست بجٹ ہونا چاییے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہماری پاپولیشن کا گروتھ ریٹ سب سے زیادہ ہے ہم ہپاٹائٹس میں دنیا میں نمبر ون ہیں ہمیں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کرنا چاہئے ہمارے پاس سیوریج کو ٹریٹ کرنے کا نظام ہی نہیں ہیدو کروڑ ساٹھ لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ہر سال دس سے گیارہ ہزار ماؤں کی ڈیلیوری میں موت ہو جاتی ہے وفاقی حکومت فریم ورک بنا کر دے سکتی ہے، انفورسمنٹ صوبوں کے پاس ہیسافٹ ڈرنک پر 50 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائے ہمارے ہسپتال کسی جلسہ گاہ کا منظر پیش کرتے ہیں ماہرین کہتے ہیں 68 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے ہیں این ایف سی کا 82 فیصد آبادی کی بنیاد پر دیا جاتاہے صوبوں کو پیسہ آبادی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے پر نظر ثانی کی جائے۔

راجہ قمرالاسلام نے کہا کہ اس وقت شدید گرمی میں بہت سے علاقے پانی کی بوند کو ترس رہتے ہوتے ہیں ایوانوں،محلات میں سبز گھاس کو کھلا اور وافر مقدار میں پانی فراہم کیا جاتا ہے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوتی ہے کچھ وزن اشرافیہ کو بھی اٹھانا چاہئی77 برس سے یہ سلسلہ جاری ہی80 کی دہائی ہائی کورٹ کے کورٹ کے پاس بغیر اے سی کے گاڑی ہوتی تھی آج سول جج کو بھی قیمتی مہنگی گاڑی دی جاتی ہیہمیں اندرونی معاملات پر بھی غور کرنا چاہئیپرائمری اسکولوں میں 25، 30 برسوں سے وہی فرنیچر ہے مسلم لیگ (نواز) کے رہنما نصیر عباس سدھو نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ کو حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں بجٹ میں معاشی استحکام، خودمختاری اور اصلاحات کی بنیاد رکھی گئی فلسطین، کشمیر، ایران کی حمایت امت مسلمہ کے اتحاد کا تقاضا ہے حکومت نے بجٹ میں سچ بولا، جعلی دعوے نہیں کیے حکومت کی اصل کامیابی مہنگائی پر قابو اور عوام کو ریلیف دینا ہے 2017 میں آٹا 800، چینی 60، پیٹرول 77 روپے تھا پی ٹی آئی کی حکومت میں قیمتیں آسمان تک پہنچی ہوئیں تھیں پی ٹی آئی کی حکومت میں پیاز 300 کلو مین فروخت ہوتا تھاقیمتوں میں استحکام آ گیا، عوام جلد کمی بھی دیکھیں گے پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فسادی ٹولہ ہے جناح ہاؤس کو جلانے والے، فوج مخالف مہم چلانے والے قوم کے دشمن ہیں پاک فوج ہمارا فخر، ہمارے تحفظ کی ضمانت ہے ٹیکس ٹو جی ڈی پی 11 فیصد تک پہنچانا معمولی کامیابی نہیں دو سال میں ٹیکس وصولیوں میں 3 ہزار ارب کا اضافہ ہوا آئندہ سال 14 ہزار ارب روپے ٹیکس ہدف بھی حاصل کریں گیاوورسیز پاکستانی معیشت کے ہیرو ہیں، 38 ارب ڈالر ترسیلات نے ملک کو سنبھالادیا اوورسیز پاکستانیوں کو مزید سہولیات دی جائیں؛ چوہدری نصیر عباس سدھو نے کہا کہ معیشت کو سیاست سے پاک کریں، سب مل کر بوجھ اٹھائیں بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤثر مقدمہ پیش کیا پی ٹی آئی کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پوری قوم ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہیاگر آج ایرانی بھائیوں کے ساتھ نہیں کھڑے ہوتے تو اسرائیل سے ایران تک کوئی ایسا ملک نہیں جو اسرائیل کیجنگی جہازوں کو روکے وزیر خارجہ نے کل ایوان میں ایران پر حملے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی وزیراعظم یا وزیرخارجہ نے اس مسئلے پر کوئی واضح دو ٹوک بیان نہیں دیا اسرائیل امریکہ کا ناجائز بچہ ہیقومیں اپنے لیڈروں کے ساتھ بنتی ہیں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی، شاہ محمود قریشی اور سینکڑوں بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائیآج یہ قوم افورڈ نہیں کرے گی کہ آپ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالیں میرا لیڈر حق اور سچ کی لڑائی لڑ رہا ہے ججوں کو فیصلے لکھے ہوئے جاتے ہیں یہ صرف پہ پی ٹی آئی کو توڑنے کے لئے کیا جارہا ہیدو سال سے ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں دس ہزار سے زائد ایف آئی آرز پی ٹی آئی پر درج ہوئی ہیں کسانوں کے ساتھ ظلم جبر ہو رہا ہے جب ان کی فصل تیار تھی آپ نے گندم باہر سے منگوائی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنایا جائے،سیکرٹریٹ کو فعال کیا جائیپورے بجٹ میں مزدور کے لئے کوئی بات نہیں کی گئی مزدور کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار کی جائیپانی پاکستان کی بقاء کا ضامن ہیجنگی بنیادوں پر پانی کے ذخائر بنائیں، ڈیم زیادہ سے زیادہ بنائے جائیں
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات