کانگو ،تشدد کی لہر کے ذمہ دار پادری پادری کا صدر سے مستعفی ہونیکا مطالبہ،بیرون ملک فرا ر ہونے کی تردید

جمعرات 2 جنوری 2014 04:16

کنساشا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)عوامی جمہوریہ کانگو میں خون ریز تشدد کی لہر کے ذمہ دار پادری نے گزشتہ روز مطالبہ کیا ہے کہ صدر مستعفی ہو جائیں اور انہوں نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ وہ ملک سے فرار ہو گئے ہیں ۔جوزف مکن گبیلا متوبو نے ٹیلی فون پر فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ان کو مستعفی ہو جانا چاہیے ، ان کو چھوڑ دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پادری نے صدر جوزف کبیلا کے مخالفین کے اس دعوے کے حوالے سے کہ ان کا تعلق روانڈا سے ہے ، کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ کوئی غیر ملکی سربراہ مملکت ہونا چاہیے ، یہ بالکل ناقابل قبول ہے ۔جب ان سے حملوں کے بعد عوامی جمہوریہ کانگو سے ان کے فرار کے بارے میں استفسار کیا گیا تو پادری نے کہاکہ یہ الزام درست نہیں ہے تاہم وہ اپنے بارے میں یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ کہاں ہیں ۔