بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا گیا

جمعرات 2 جنوری 2014 04:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار پانچ سو میگاواٹ تک پہنچنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دورانیے میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس میں این ٹی دی سی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 11 ہزار میگاواٹ اور پیداوار 8 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ آبی ذرائع سے ایک ہزار 30 تھرمل سے ایک ہزار 760 اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار 710 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ شارٹ فال میں اضافے کی بنیادی وجہ نہروں کی بندش کے باعث ہائیڈل پیداوار میں کمی ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔