گھوٹکی میں جیپ نہر میں جاگری، پانچ افراد جاں بحق،مرنے والوں میں درگاہ جہان پور کے سجادہ نشین کے بھائی تصور شاہ اور چار مرید شامل

جمعرات 2 جنوری 2014 04:02

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2جنوری۔2014ء)نیا سال کا سورج گھوٹکی میں پانچ قیمتی جانیں لے گیا، افسوسناک واقعہ علی الصبح گھوٹکی میں پیش آیا جہاں ایک جیپ نہر میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جیپ درگاہ جہان پور سے گھوٹکی جارہی تھی کہ لنک روڈ موڑ کاٹتے ہوئے نہر میں جاگری۔ حادثے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں درگاہ جہان پور کے سجادہ نشین کے بھائی تصور شاہ اور چار مرید شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔