انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ قدر کو برقرار کھنے میں کامیاب،پاکستانی روپے نے یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر کر مزید کم کر دیا

ہفتہ 24 مئی 2014 08:11

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مئی۔2014ء) انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ اپنی قدر کو برقرار کھنے میں کامیاب رہا جبکہ پاکستانی روپے نے یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر کر مزید کم کر دیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 98.85روپے اور قیمت فروخت 98.90روپے کی سطح پر برقرار رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قیمت فروخت99.85روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 136روپے سے کم ہو کر135.50روپے اور قیمت فروخت 136.25روپے سے کم ہو کر136.25روپے سے کم ہو کر135.75روپے ہو گئی اسی طرح 25پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 167.75روپے سے کم ہو کر167.50روپے اور قیمت فروخت 168روپے سے کم ہو کر167.75روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو یو اے ای درہم کی قدر 5پیسے کم ہو ئی اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27.45روپے سے کم ہو کر27.40روپے ہو گئی جبکہ سعودی ریال کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا اور سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.75روپے سے بڑھ کر26.80روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :