رد عمل دینے کی ہمت نہیں تو فیصلہ کرتے وقت سوچنا چاہیئے ،ظلم کرنے والوں کی تو جان نکلی جا رہی ہے، مریم نواز

پیر 9 جولائی 2018 23:44

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ رد عمل دینے کی ہمت نہیں تو فیصلہ کرتے وقت سوچنا چاہیئے ظلم کرنے والوں کی تو جان نکلی جا رہی ہے ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب رد عمل دینے کی ہمت نہیں تو ظلم کرتے وقت کیوں نہیں سوچتے ۔

(جاری ہے)

ظلم کرنے والوں کو بہت ڈر لگ رہا ہے ان کی جان نکلی ہوتی ہے۔ فیصلہ دیتے وقت سوچنا چاہیئے کہ اس کے کیا نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز تو اٹھے گی اس آواز کو آپ دبا نہیں سکتے۔ ہزاروں افراد کے خلاف مقدمات بنانا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل جو ہوا اس سے پتہ چلتا ہے تربیت میں ک می رہ گئی ہے ورکرز کو پیغامات جا چکے ورکرز لیڈرز سے زیادہ چارجڈ ہیں ۔ ووٹ کو عزت دو تحریک کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔