صوبوں کے گورنرز اور سندھ میں سیاسی شہرت رکھنے والے افسر نہیں ہٹائے گئے،علامہ خادم حسین رضوی

پیر 9 جولائی 2018 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء)تحریک لبیک پاکستان کے قائدامیر الجاہدین شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی نے تحریک لبیک کے کراچی اور اندرون سندھ کے قومی اور صوبائی حلقوں کے نامزد امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی جانب سے سندھ اور کراچی کے عوام سے اظہار تشکر کریں جنہوں نے زخموں سے چور اور غموں سے نڈھال ہونے کے باوجود تحریک لبیک کی انتخابی مہم کا دل وجان سے خیر مقدم کیا ہی.

انہوں نے کہا ہے کہ یہ اس بات کاثبوت ہے کہ سندھ سے بوری بند نعشوں اور اغواء برائے تاوان والی سیاسی قوتوں سے عوام جانے چھڑانا چاہتے ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر لاہور روانہ ہونے سے قبل تحریک کے عہدے داروں اور نامزد امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ وفاقی نگراں حکومت نے اب تک چاروں صوبوں کے گورنرز تبدیل نہیں کیے ہیں اور سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ نے اب تک محکموں سے ان افسروں کو نہیں ہٹایا ہے جنہیں سابق صوبائی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر لگوایا تھا اسی طرح کے ڈی اے سے 1500ملازمین کی انتخابی ڈیوٹی لگانا تحریک لبیک کیلئے باعث تشویش امر ہی.

یہ بات سب کو معلوم ہے کہ واٹر بورڈ،کے ڈی اے اور کے ایم سی میں کن دو اتحادی جماعتوں کے ہزاروں کارکن بھرتی ہوئے ہیں.اس موقع پر تحریک لبیک سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے علامہ خادم حسین رضوی کو بتایا کہ ابھی سے کراچی اور اندروں سندھ میں بعض سیاسی جماعتوں نے انتخابی ضابط? اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن کی ممنوعہ حدود میں پوسٹرز،پینا فیلکس جھنڈے اور چاکنگ شروع کردی ہے،جو کنویسنگ کے دائرہ حدود میں آتا ہی.علامہ خادم حسین رضوی نے ہدایت کی کہ صوبہ میں انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزیوں کی تحریری شکایات صوبائی الیکشن کمیشن کو فوری ارسال کریں اور انتخابی مہم میں ہمارے امید وار کسی بھی جماعت سے تصادم یا ٹکراؤ کی پالیسی سے دوررہتے ہوئے اپنی مہم پر توجہ دیں.

انہوں نے خواتین تنظیمات کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ ایجنٹس کی تربیت اور دھاندلی کی رپورٹنگ اور انسداد کے میکنزم کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تنظیمی ذمہ داران کو خصوصی اہداف دیئے�

(جاری ہے)