بلاول بھٹو کے پشاور میں جلسے کیلئے طہماش فٹ بال اسٹیڈیم کی درخواست مسترد

پیر 9 جولائی 2018 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے پشاور میں جلسے کے لئے طہماش فٹ بال اسٹیڈیم میں کی اجازت نہیں ملی۔

(جاری ہے)

خیبر پختو نخوا کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پی پی پی کی فٹ بال گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہیں بلاول بھٹو کا جلسہ رنگ روڈ پتنگ چوک پر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں س۔نیٹیر روبینہ خالد نے کہا کہ صوبائی اورمقامی انتظامیہ عمران خان کے اشاروں پرچل رہی ہے،بلاول کو فٹ بال گرائونڈ میں اجازت نہیں مل رہی کپتان کو مردان اسٹیڈیم میں مل گئی کہتی ہیں سیکورٹی رسک نہیں لے سکتے بلاول کا جلسہ فٹ بال گرائونڈ میں کرنے کی اجازت دی جائے۔