ظلم کیخلاف اٹھنے والی آواز کودبایا نہیں جاسکتا،مریم نواز

ہزاروں کارکنوں کوکیسے گرفتار کیا جاسکتاہے؟ردعمل برداشت نہیں کرسکتے توفیصلہ دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا،نوازشریف کیخلاف ہرچال ناکام ہورہی ہے،ہمارے گھر پرحملہ عمران خان کی تربیت اور ان کی زبان کے استعمال سے ہو۔ لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 9 جولائی 2018 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء): احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہا ہے کہ ظلم کیخلاف اٹھنے والی آواز کودبایا نہیں جاسکتا،ہزاروں کارکنوں کوکیسے گرفتار کیا جاسکتاہے؟ردعمل برداشت نہیں کرسکتے توفیصلہ دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا،نوازشریف کیخلاف ہرچال ناکام ہورہی ہے۔

انہوں نے اپنے لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ کارکنان کوپیغامات پہنچ چکے ہیں۔ہمارے گھر پرحملہ عمران خان کی تربیت اور ان کی زبان کے استعمال سے ہوا۔کل کا واقعہ بتا رہا ہے کہ کچھ لوگوں کی تربیت میں کمی رہ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہادری کبھی مایوس نہیں کرتی۔مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے لیڈر سے بھی زیادہ پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ہزاروں کارکنوں کوکیسے گرفتار کیا جاسکتاہے؟انہوں نے کہا کہ کارکنان کوپیغامات پہنچ چکے ہیں۔

ظلم کیخلاف اٹھنے والی آواز کودبایا نہیں جاسکتا۔مریم نواز نے کہا کہ ردعمل برداشت نہیں کرسکتے توفیصلہ دینے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔نوازشریف کیخلاف ہرچال ناکام ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف وکلاء سے قانونی مشاورت جاری ہے۔ دوسری جانب احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں قید بامشقت کی سزا ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعہ تیرہ جولائی کووطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

جبکہ کیپٹن ر صفدر کونیب نے گزشتہ روز گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے  احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور ان کے دامادکیپٹن رصفدر کو6جولائی جمعہ کے روز سزا سنا دی ہے۔مریم نواز کوجعلی دستاویزات تیار کرنے پر دھوکہ دہی ثابت ہوئی ہے جس پرانہیں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔احتساب عدالت نے نوازشریف کوایک سال بامشقت کے ساتھ 11سال قید کی سزا،8ملین پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو7سال قید،2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ اور کیپٹن ر صفدر کوایک سال قید کی سزا سنائی گئی ۔احتساب عدالت نے قرار دیا کہ ،قطری خط جھوٹا اور جعلی تھا،احتساب عدالت نے نوازشریف کی تمام جائیداد ضبط کرنے اورایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی قرقی کاحکم دیا۔