ایگزٹ ڈگری کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی

رجسٹرار ہائی کورٹ کو درخواست پر اعتراضات دور کر کے اپیل نمبر لگانے کا حکم ریلیف لینے کے لئے مجرم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے ، جج کے ریمارکس

پیر 9 جولائی 2018 17:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزٹ کے خلاف ڈگری کیس میں رجسٹرار ہائی کورٹ کو اعتراضات دور کر کے اپیل نمبر لگانے کا حکم دے دیا جبکہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ گزشتہ روز ایگزٹ کے چیئرمین شعیب شیخ کی درخواست پر عدالت عالیہ اسلام آباد نے سماعت کی ۔

جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے جب سماعت شروع کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے 5 جولائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے ریلیف لینے کے لئے مجرم کو عدالت کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے مختلف کیسوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپیل سننے کی استدعا کی ۔

جس پر عدالت نے رجسٹرار آفس کو اعتراضات دور کر کے اپیل نمبر جاری کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے ہدایت جاری کی کہ آج (منگل) سے درخواست پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی ۔ واضح رہے کہ 5 جولائی کو ایگزٹ کے خلاف ڈگری کیس میں سی ای او ایگزٹ سمیت 22 افراد کو مقامی عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔۔

متعلقہ عنوان :