شہباز فکر نہ کریں ،ْ آپ کے پیچھے بھی آرہا ہوں ،ْعمران خان

جو سندھ میں لوٹ مار ہورہی ہے وہ کسی صوبے میں نہیں ہورہی، آج بلوچستان سے زیادہ خراب اندرون سندھ کے حالات ہیں ،ْ

پیر 9 جولائی 2018 23:37

شہداد کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جو سندھ میں لوٹ مار ہورہی ہے وہ کسی صوبے میں نہیں ہورہی، آج بلوچستان سے زیادہ خراب اندرون سندھ کے حالات ہیں ،ْ25 جولائی کو آپ کو اپنی تقدیر تبدیل کرنے کا موقع مل رہا ہے جو بار بار نہیں ملتاشہداد کوٹ میں جلسے سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ اندرون سندھ 22 سالوں سے آرہا ہوں، یہاں پانی نہیں اور بجلی بھی کبھی کبھی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہزاروں لوگ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں، افسوس ہوا یہاں کوئی بڑا اسپتال نہیں، چار ارب روپے میں بہترین ہسپتال بن سکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ 25 جولائی کو آپ کو اپنی تقدیر تبدیل کرنے کا موقع مل رہا ہے جو بار بار نہیں ملتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور دھمکیاں دے رہی ہے، یہ سندھ کے لوگوں کو انسان نہیں سمجھتے، یہ عوام کے خوف پر حکومت کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری سے پوچھتاہوں ، آپ کو نیند کیسے آتی ہی دو جماعتوں نے 2008 میں فیصلہ کیا باری باری حکومتیں کریں گے، دونوں نے مک مکا کیا ہوا ہے، اسمبلی میں بیٹھ کر نورا کشتی کھیلتے رہیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو سزا ہوئی تو صدر ن لیگ شہباز شریف اور اس کے بیٹے نے خوشیاں منائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فکر نہ کریں، میں آپ کے پیچھے بھی آرہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ سندھ کے عوام سے ظلم ہورہا ہے، آپ کو ان ظالموں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، 25جولائی کو اپنی تقدیر بدلنے کے لیے ان کے خلاف ووٹ ڈالیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سندھ کے عوام پر پیسا خرچ کریں گے اور نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔آصف زرداری اورفریال تالپورکا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے باعث ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ، جتنا پیسہ سندھ سے چوری ہوا ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔