سیکیورٹی اہلکاروں کو پہلی مرتبہ انتخابی نتائج ’منتقل کرنے‘ کی ذمہ داری سونپ دی گئی
سیکیورٹی اہلکار کوئی بھی صورتحال پیش آنے کی صورت میں قانون پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ووٹرز اور پولنگ اسٹاف سے خوش اخلاقی اور تحمل کا برتاؤ کریں، الیکشن کمیشن
پیر 9 جولائی 2018 17:00
(جاری ہے)
اسی طرح کوئی مبصر جو ووٹوں کی گنتی کے وقت موجود ہو، پریزائیڈنگ آفیسر سے مندرجہ بالا دونوں فارمز کی نقول حاصل کرسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ پولنگ کے دوران کسی بھی بے قاعدگی یا خلاف ضابطہ کسی اقدام کی صورت میں پریزائیڈنگ آفیسر یا کسی اعلیٰ حکام کی ہدایت کے بغیر وہ خود سے کوئی بھی کارروائی کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔پولنگ اسٹیشن میں تعینات پاک فوج یا کسی اور ادارے کے سیکیورٹی اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی قسم کی بے ضابطگی کی صورتحال میں پریزائیڈنگ آفیسر کو مطلع کرنے کے پابند ہوں گے، اور صرف متعلقہ افسر کے احکامات کے مطابق ہی اس سلسلے میں کوئی کارروائی کر سکیں گے۔تاہم اگر پریزائیڈنگ آفیسر بے ضابطگی کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدام نہیں کریں تو اس بارے میں پاک فوج یا، جس بھی ادارے کے سیکیورٹی اہلکار ہوں، وہ اپنے اعلیٰ افسر کو اس بارے میں آگاہ کریں گے جو فوری طور پر معاملے سے متعلق ریٹرننگ افسر کو آگاہ کرے گا اور تفویض کردہ اختیارات کے تحت ایکشن بھی لے سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشن میں نظم و ضبط برقرار رکھنا پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داری ہے اور وہ کسی بھی ایسے شخص کو پولنگ اسٹیشن سے باہر کرسکتا ہے جو کسی بھی قسم کے غیر شائستہ فعل کا ذمہ دار ہو یا پریزائیڈنگ آفیسر کے جائز احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو۔اس سلسلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ عمومی طور پر انتخابی عمل کے دوران اور خاص کر ووٹوں کی گنتی کے دوران مکمل غیر جانب داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی صورت میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت میں کوئی کام نہ کریں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی اہلکار کوئی بھی صورتحال پیش آنے کی صورت میں قانون پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ووٹرز اور پولنگ اسٹاف سے خوش اخلاقی اور تحمل کا برتاؤ کریں۔اس ضمن میں سیکیورٹی اہلکاروں کا اہم فریضہ یہ ہوگا کہ وہ انتخابی عمل کے دوران ووٹرز کے لیے پر امن، دوستانہ، محفوظ اور سازگار ماحول کو یقینی بنائیں بلکہ اس بات کا خیال بھی رکھیں کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر کوئی بھی ووٹرز پر کسی بھی طرح اثر انداز نہ ہوسکے۔اس کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار ہر ووٹر کی تلاشی لیں گے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی شخص اسلحہ یا اور کوئی ممنوعہ چیز اپنے ساتھ لے کر پولنگ اسٹیشن میں داخل نہ ہو اور نہ ہی موبائل فون لے جاسکے، جو انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ہدایت نامے میں اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ مبصرین میڈیا نمائندوں کو ایک خاص وقت تک پولنگ اسٹیشن میں رہنے کی اجازت ہوگی، اس سلسلے میں صحافی حضرات ووٹنگ کے عمل اور گنتی کے عمل کی کیمروں سے عکس بندی کرسکتے ہیں لیکن وہ ووٹنگ باکس کی تصاویر نہیں بنا سکتے تاکہ بیلٹ کی رازداری برقرار رہے۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی ووٹر سے شناختی دستاویز یا ووٹنگ کی پرچی طلب نہیں کریں کیوں کہ یہ پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری ہے۔ا س کے ساتھ وہ ایسا کوئی بھی عمل نہیں کرسکتے جو پولنگ اسٹاف کی ذمہ داری ہو یا جس سے ان کے جانب دار ہونے کا تاثر قائم ہو۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو بیلٹ پیپر، ٹھپے، سرکاری مہر، انتخابی فہرست اور بیلٹ باکسز سمیت کوئی بھی انتخابی مواد لے جانے کی اجازت نہیں۔حتیٰ کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشن سے کسی فرد کو حراست میں لینے کا اختیار نہیں جب تک کہ پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت نہ جاری کی گئی ہو۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 9 جولائی 2018 کی مزید خبریں
-
وزارت داخلہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے
-
انتخابات 2018ء :پاکستان تحریک انصاف نے اپنا منشور پیش کردیا
-
نیب کا نواز ،مریم کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براہ راست اڈیالہ جیل منتقل کا فیصلہ
-
ظلم کیخلاف اٹھنے والی آواز کودبایا نہیں جاسکتا،مریم نواز
-
سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو وطن واپسی کیلئے تین دن کی مہلت دیدی
-
سپریم کورٹ کا آصف علی زداری، فریال تالپور سمیت سات افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم
-
آمدن سے زائد اثاثے :نیب نے پرویزمشرف اوران کی فیملی کو طلب کرلیا
-
نوازشریف کے وکیل کا فاضل جج محمد بشیر پر باقی دو ریفرنسز میں سماعت نہ کرنے کا اعتراض
-
ختم نبوت ترمیم میں پی ٹی آئی براہ راست ملوث تھی، مولانا فضل الرحمان
-
توہین عدالت کیس :سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی سماعت عام انتخابات کے بعد ملتوی کرنے کی استدعا پھر مسترد کر دی
-
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی حلف نامہ کیس کا فیصلہ محفوظ ،11 جولائی کو سنایا جائیگا
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار پانی کا بحران شدت اختیارکر گیا
-
ْہر کسی کے پاس چوہدری نثار اور زعیم قادری کی طرح کھل کر بولنے کی ہمت نہیں ہوتی،ماروی میمن
-
ْکیپٹن ریٹائرڈ صفدر پناہ دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،نیب ذرائع
-
عمران خان نے مجھے کہا کہ ہمارے ساتھ آئو جتنی ٹکٹیں چاہئیں دیں گے ،
-
صوبوں کے گورنرز اور سندھ میں سیاسی شہرت رکھنے والے افسر نہیں ہٹائے گئے،علامہ خادم حسین رضوی
-
رد عمل دینے کی ہمت نہیں تو فیصلہ کرتے وقت سوچنا چاہیئے ،ظلم کرنے والوں کی تو جان نکلی جا رہی ہے، مریم نواز
-
شہباز فکر نہ کریں ،ْ آپ کے پیچھے بھی آرہا ہوں ،ْعمران خان
-
چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کا دیامیر بھاشا ، مہمند ڈیم کیلئے 15لاکھ روپے دینے کا اعلان
-
نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی بی کیٹیگری میں رکھا جائے گا
-
ڈیمز تعمیر پر حکومتی اکائونٹ تاثر ہونے کے باعث لوگ ایک پیسہ بھی جمع نہیں کروا رہے،چیف جسٹس
-
احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی مدت میں چوتھی بار توسیع کی درخواست کردی
-
مسلح افواج کا دیامربھاشا اور مہند ڈیمز کیلئے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان
-
نوازشریف کے خلاف ہرچال ناکام ہو رہی ہے ،ْ مریم نواز
-
آف شور کمپنیاں ، نیب نے عبدالعلیم خان کو 10، مونس الٰہی کو 13جولائی کو طلب کر لیا
-
پاکستان نے جی پی ایس اور جی آئی ایس سے مزین 2 سیٹلائٹس لانچ کردیئے
-
ایگزٹ ڈگری کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی
-
سیکیورٹی اہلکاروں کو پہلی مرتبہ انتخابی نتائج ’منتقل کرنے‘ کی ذمہ داری سونپ دی گئی
-
پی پی 53 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر اپنے پوسٹروں پر لگانے پرنااہل قرار
-
انشاء اللہ 6 ماہ میں بیرون ملک قید پاکستانی واپس آجائیں گے ،ْچیف جسٹس ثاقب نثار
-
تحریک انصاف نے نواز شریف کی میڈیا تشہیر رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
-
سول ایوی ایشن نے سوا ارب روپے کی نادہندہ ہونے پر شاہین ایئر لائن کی فلائٹ منسوخ کردی
-
سینٹ اجلاس، کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری اور نواز شریف کو سزاؤں پر ن لیگی اور تحریک انصاف کے اراکین کے مابین شدید جھڑپ
-
نیب کرپٹ عناصر کو سی پیک سمیت قومی اہمیت کے تمام منصوبوں میں بدعنوانی سے روکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا،
-
ایون فیلڈ کے باہر چور کے نعرے لگانے والوں کو جواب مل گیا
-
بلاول بھٹو کے پشاور میں جلسے کیلئے طہماش فٹ بال اسٹیڈیم کی درخواست مسترد
-
اسکاٹ لینڈ یارڈ کا ایون فیلڈ پارٹمنٹس پرحملےکی تحقیقات کاآغاز
-
دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کب شروع ہوگی، تاریخ کا اعلان کردیا گیا
-
تمام رکاوٹوں اور پابندیوں کے باوجود انتخابی مہم جاری رکھوں گا، بلاول بھٹو زرداری
-
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ نے بیٹے اور پوتی کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کر دیا
-
ایتھوپیا اور اریٹیریا کا دو عشروں پر محیط مخاصمت ختم کر کے دو طرفہ تعلقات بحال کرنے، ایک دوسرے کے ہاں بند سفارتخانے کھولنے کا اعلان
-
سعودیہ اور اردن کا دبائو، اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں ترکی کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی
-
سعودی عرب: ڈرائیونگ پر سے پابندی ہٹنے کے باوجود سعودی خواتین ہچکچاہٹ کا شکار
-
تاج محل مسجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد
-
سعودی عرب: لاکھوں غیر مُلکیوں کے رُخصت ہونے کے باوجود مقامی باشندے ملازمتوں سے محروم
-
عرب ملک نے اسرائیلی عسکری قوت کے پرخچے اڑا کر رکھ دیے
-
ایرانی سفیر بے دخل کرنے پر تہران کی ڈچ حکومت کو بدلے کی دھمکی
-
سعودی عرب میں دہشت گردوں کا فوج پر حملہ، شہادتیں
-
جنوبی افریقہ ،سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے کی کرپشن الزامات پر عدالت میں پیشی،ضمانت پر رہائی مل گئی
-
بھارت میں سام سنگ کی جانب سے تعمیر کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی موبائل مینوفیکچرنگ فیکٹری کا افتتاح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.