جنوبی افریقہ ،سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے کی کرپشن الزامات پر عدالت میں پیشی،ضمانت پر رہائی مل گئی

پیر 9 جولائی 2018 22:56

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء)سکینڈل زدہ سابق جنوبی افریقن صدر جیکب زوما کے بیٹے ڈوڈوزانے زوما ضمانت پر رہائی سے قبل کرپشن الزامات پر جوہانسبرگ کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ 34سالہ ڈوڈوزانے گپتافیملی کیلئے کام کرتے ہیں جس پر زوما کی حکومت کے ساتھ کرپٹ معاہدے کرنے کا الزام ہے جس میں پرکشش ٹھیکہ جا ت کی منظوری اور وزراء کے تقرریوں میں اثرورسوخ شامل ہے ۔

(جاری ہے)

اس پر گپتاز کیجانب سے سابق نائب وزیر خزانہ مسیبی جوناس کو مبینہ طور پر رشوت دینے میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ قومی استغاثہ اتھارٹی کے ترجمان فنڈی مجونونڈوانے نے صحافیوں کو بتایا کہ سرکاری آفیسرکی منظوری کیلئے رشوت کی پیش کش کرنے کا الزام اس پر عائد ہے۔ ریاست ضمانت کی مخالفت نہیں کرتی کیونکہ وہ تعاون کررہے ہیں ،76سالہ زوما کو فروری میں حکمران اے این سی پارٹی کے اندر سے کرپشن کے متعدد سکینڈلز کے بڑھتی ہوئی تنقید کے پیش نظر جبراًمستعفی ہونا پڑا تھا ۔ -18/--94

متعلقہ عنوان :