پی پی 53 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر اپنے پوسٹروں پر لگانے پرنااہل قرار

پیر 9 جولائی 2018 16:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء)الیکشن کمیشن نے پی پی 53 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کو چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر اپنے پوسٹروں پر لگانے پرنااہل قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر چیمہ کی جانب سے اپنے اشتہارات میں چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف کی تصاویر کے استعمال کے نوٹس کی سماعت ہوئی جبکہ کمیشن نے اس پر فیصلہ سنایا کہ ناصر چیمہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔