چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کا دیامیر بھاشا ، مہمند ڈیم کیلئے 15لاکھ روپے دینے کا اعلان

پیر 9 جولائی 2018 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 9 جولائی 2018ء)چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے دیامیر بھاشا ، مہمند ڈیم کے لئے 15لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے ملک کو درپیش پانی کی قلت کو ایک اہم قومی مسئلہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے مہمند بھاشا ڈیم کے لئے 15لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں واٹر ایمرجنسی کا نفاذ لازم ہو گیا ہے۔

پانی کی قلت ایک اہم قومی مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز کا قیام عمل میں لانا احسن اقدام ہے۔ واضح رہے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ڈیم کی تعمیر کے لئے عوام سے فنڈز کی اپیل کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز مسلح افواج کے تینوں شعبوں نے اپنے افسران کے 2دنوں کی تنخواہ جبکہ دیگر عملے کے ایک دن کی تنخواہ ڈیم بنانے کے لئے فنڈز میں جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔