نگران صوبائی حکومت کو الیکشن کے انعقاد کیلئے جو ذ مہ داریاں دی گئی تھیں وہ احسن طریقہ سے انجام د ی گئیں ،ملک خرم شہزاد

بدھ 25 جولائی 2018 20:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 جولائی 2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات وترجمان بلوچستان حکومت ملک خرم شہزاد نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کو الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے جو ذ مہ داریاں دی گئی تھیں وہ احسن طریقہ سے انجام د ی گئیں اور انتخابات بروقت کرواکر عوام کے سامنے سر خروئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابات کے دن کوئٹہ شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرتے ہوتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ نگران حکومت کے کند ھوں بروقت الیکشن کروانے کی جو ذ مہ داری تھی وہ سنجیدہ اقدامات کے باعث اختتامی مرحلے تک پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ مختلف پولنگ اسٹیشنوں پرلوگوں کارش دیکھ کر انہیں انداز ہ ہورہا ہے کہ لوگ چائیے ہیںکہ ایو انوں میں ان کے حقیقی نمائندے جا ئیں تاکہ صوبے اورملک کی ترقی ہو ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ الیکشن عمل کاجا ئزہ لینے کیلئے مختلف جگہوں کا دورہ کیا تاکہ انہیں الیکشن کی شفافیت سمیت دیگر معاملات کے بارے میں آگا ہی مل سکے اس موقع پر میڈیا کے نمائند ے کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ملک خرم شہزاد نے کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے الیکشن کے انعقاد اورشفافیت کے بارے میں جو منفی پر و پیگنڈا کیا گیا ہے ۔

آج پوری دنیا کے سامنے شفافیت کے ساتھ بروقت الیکشن کے انعقادنے اس تاثر کو مکمل ذائل کردیا ۔نوجوانوں کوالیکشن کے موقع پراپنے ایک پیغام میں ملک خرم شہزاد نے کہاکہ نوجوان اس ملک مستقبل میں اور اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے ان کی بڑی ذ مہ داری بنتی ہے کہ وہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے کر باکردار باصلاحیت ،محب وطن اورسب سے اہم تعلیم یافتہ باضمیر لوگوں کو منتخب کرکے ایو انوں تک پہنچائیں تاکہ عوام کے یہ حقیقی نمائندے ملک کو درپیش مسائل سے نکا لنے کیلئے اپنی صلاحیت بروئے کا ر لا سکیں۔

دریں اثناء صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے آئی جی پولیس کوئٹہ کے دفتر میں الیکشن کے حوالے سے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں کنٹرول روم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔بعدازاں صوبائی وزیر نے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سے ملاقات کی اورالیکشن کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔