جہانگیر ترین کا پیر پگاڑا سے ٹیلی فونک رابطہ،حکومت سازی کے معاملے پر بات چیت

جمعہ 3 اگست 2018 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما جہانگیر ترین اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگاڑا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگاڑا اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وفاق میں حکومت سازی کے لئے جہانگیر ترین نے پیرپگاڑا سے تعاون حاصل کرنے کے لئے کراچی میں آ کر ملاقات کرنے کی خواہش کا ظہار کیا جس پر پیرپگاڑا نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی عمران خان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں الیکشن میں بھی ہر ممکن تعاون کیا ۔

آئندہ بھی بھرپور ساتھ دیں گے ۔ پیرپگاڑا کے تعاون پر جہانگیر ترین نے ان کا شکریہ ادا کیا اور جلد ملاقات کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔ ۔