بہاولنگر کے رہائشی سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

جمعہ 3 اگست 2018 23:33

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) بہاولنگر کے رہائشی سعودی عرب میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ 163 مراد کے رہائشی 35 سالہ شاہ نواز 28 سالہ شہباز علی 22 سالہ گلفام اور 24 سالہ محمد عرفان عرصہ 4 سال سے سعودی عرب میں بطور ڈرائیور کام کر رہے تھے کام ختم کرنے کے بعد چاروں عزیز ایک ہی گاڑی میں اپنی رہائش جدہ آرہے تھے کہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی حادثہ اتنا شدید تھاکہ چاروں عزیز حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔

اُن کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ضروری کارروائی کے بعد اُن کی میتیں ہارون آباد اُن کے علاقہ میں روانہ کی جائے گی اطلاع ملتے ہی پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔شاہ نواز شہباز علی اور عرفان شادی شدہ ہیں اور بچوں والے ہیں جبکہ 22 سالہ گلفام کی ابھی شادی نہیں ہوئی لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کے پیاروں کی میتوں کو جلد پاکستان لانے کا انتظام کیا جائے۔