ْ اپوزیشن عوام کو تعلیم‘ صحت اور صاف پانی نہیں دے سکے تو اس میں عمران خان کا کیا قصور ہے،

جس دن ہم نے کرپشن اور قانون کی حکمرانی پر سمجھوتا کیا اس دن تمام مسائل واپس آجائیں گے ووٹوں کی گنتی کا معاملہ عمران خان یا تحریک انصاف کا پیدا کردہ نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے‘ ہم تمام حلقے کھلوانے کیلئے بھی تیار ہیں، اس بات کا پتہ لگانا ضروری ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم کیوں ناکام ہوا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 3 اگست 2018 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 3 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کو تعلیم‘ صحت اور صاف پانی نہیں دے سکے تو اس میں عمران خان کا کیا قصور ہے۔ جس دن ہم نے کرپشن اور قانون کی حکمرانی پر سمجھوتا کیا اس دن تمام مسائل واپس آجائیں گے ‘ ووٹوں کی گنتی کا معاملہ عمران خان یا تحریک انصاف کا پیدا کردہ نہیں ہے بلکہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے‘ ہم تمام حلقے کھلوانے کیلئے بھی تیار ہیں اس بات کا پتہ لگانا ضروری ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم کیوں ناکام ہوا۔

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ تیس ‘ تیس سال مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے حکومت کی ہے‘ اگر یہ عوام کو صاف پانی ‘ تعلیم اور صحت نہیں دے سکے تو اس میں عمران خان کا کیا قصور ہے۔

(جاری ہے)

عوام نے عمران خان کو کمٹمنٹ کے ساتھ ووٹ دیا ہے۔ ہم نے جس دن کرپشن اور قانون کی حکمرانی پر سمجھوتا کیا تو تمام مسائل واپس آجائیں گے۔

ایک دن آئے گا جب اپوزیشن بھی ریفارم کے ایجنڈے میں ہمارے تھا شال ہوگی۔ اگر ماضی میں دیکھا جائے تو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی باہمی کشمکش سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کا معاملہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے یہ معاملہ تحریک انصاف یا عمران خان کا پیدا کردہ نہیں ہے ہم تو تمام حلقے کھلوانے کے بھی حامی ہیں۔ اس بات کا پتہ لگانا ضروری ہے کہ آئی ٹی ایس سسٹم کیوں ناکام ہوا ہمارے بھی بہت سے امیدوار 100 اور 200 ووٹوں کے فرق سے ہمارے ہیں‘ ہمارے پاس 176 ارکان اسمبلی کی تعداد موجود ہیں۔