Tumhain Jane Ki Ijazat Hai, Urdu Nazam By Arshad Malik

Tumhain Jane Ki Ijazat Hai is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Arshad Malik. Tumhain Jane Ki Ijazat Hai comes under the Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Tumhain Jane Ki Ijazat Hai on this page of UrduPoint.

تمہیں جانے کی جلدی ہے

ارشد ملک

تمہیں جانے کی جلدی ہے

.......................................

ہمیں جلدی میں چھوڑے جا رہے ہو

تمہیں جاناں ------اجازت ہے

مگر سوچو

کبھی جب----- ہم نہیں ہوں گے

تو دل کی بے کلی‫‫‫‫‫‫‫---- کس کو بتاؤگے

کہو جیون کے بے آثار ستوں پر

سفر کی گرد جب

ببینائی کا سورج---- بجھا دے گی

تو پھر کس کو پکارو گے

بدن کو چیرتی تنہائی پر پھیلائے

جب ہر ایک سو ہو گی

تو اس لمحے

فراز و فیض----- کی غزلوں پہ کس سے---- گفتگو ہو گی

کسے جگجیت کے ----سسکی بھرے گیتوں میں---- ڈھونڈو گے

کسے پروین کے خوشبو میں ڈوبے شعر تم----- میسج میں بھیجو گے

کسے گلزار کی اُلجھی ہوئی----- نظمیں سناﺅ گے

کہو پھر-------- شب گئے

منٹو کے---------- افسانوں پہ ------کس سے گفتگو ہو گی

مجھے تنہائی کے صحرا میں---------- تنہا چھوڑ کر

آخر تمہیں بھی------ خوشبوﺅں کے دیس جانا ہے

جہاں خوابوں کے جگنو------ کتنی صدیوں سے

تمہارے -------منتظر ہیں

تمہیں کس منہ سے ہم روکیں------ مگر جاناں

کبھی جب ہم نہیں ہوں گے

تو اس دنیا کے میلے میں کسے اپنا کہو گے تم

کسے -------ارشد پکارو گے

بیاضِ دل پہ کس کی----- سُرمئی نظمیں اُتارو گے

اُداسی کے ستارے

جب تمہارے چار جانب

جھلملائیں گے

گئے موسم کے باشے یاد کے صحراﺅں میں -----------مٹی اُڑائیں گے

تو اس لمحے

تمہیں-------- ہم یاد آئیں گے

مگر جاناں....!!!

تمہیں جانے کی جلدی ہے

ارشد ملک

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(3560) ووٹ وصول ہوئے

You can read Tumhain Jane Ki Ijazat Hai written by Arshad Malik at UrduPoint. Tumhain Jane Ki Ijazat Hai is one of the masterpieces written by Arshad Malik. You can also find the complete poetry collection of Arshad Malik by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Arshad Malik' above.

Tumhain Jane Ki Ijazat Hai is a widely read Urdu Nazam. If you like Tumhain Jane Ki Ijazat Hai, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.