Manajtoon K Bhege Din

مناجاتوں سے بھیگے دن

یا نبی روشنی کے سفر میں

اندھیرے پڑائو بہت ہو گئے

پھر سے غارِ حرا سے بشارت کوئی،

اور دعوت کھلے عام پھر دیجیے

آپ کوہِ صفا پر تو موجود ہیں

رونق افروز ہیں،

لیکن اب کے مخاطب تو منکر نہیں

دشمنوں کا وجود اور ان کے ٹھکانے بھی فرضی نہیں

یا نبی اب کے دشمن پہاڑوں کے اس پار سے

اس طرف ،اس طرف ،ہر طرف آگیا

یا نبی

اب تو دعوت نہیں حدِ فاصل بتانے کا وقت آگیا

راستوں کے یہ پتھر ہٹانے کا وقت آگیا

آپ کے چوکیداروں سے ،

خودساختہ عشق کے دعوے داروں سے

انسانیت کو بچانے کا وقت آگیا

فاخرہ نورین

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(579) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Fakhra Noreen, Manajtoon K Bhege Din in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Nazam, and the type of this Nazam is Islamic Urdu Poetry. Also there are 23 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.5 out of 5 stars. Read the Islamic poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Fakhra Noreen.