Deewar, Urdu Nazam By Kashif Aura

Deewar is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Kashif Aura. Deewar comes under the Love, Sad category of Urdu Nazam. You can read Deewar on this page of UrduPoint.

دیوار

کاشف اورا

آگے بڑھنا اہم نہیں تھا

ٹوٹتے رتھ کی آخری چیخیں

تالی ہونا چاہتیں تھیں اور

ہم سب اپنا آپ بچائے گھر میں چھپ کر بیٹھ گئے تھے

شہر کی سب دیواریں توڑنا

اپنے بس کی بات نہ تھی پر

حق تو یہ تھا سارے شاعر موت کو زندگی کر جاتے

کچھ فیضؔ سی نظمیں کہہ جاتے

یا منٹوؔ کی حمایت کر جاتے

تھوڑی سی ہی محبت کر جاتے

ہنستے ہنستے مر جاتے

پھر بھی ایسا ہو نہ سکا

سو میرے شہر کا ہر اک بونا

مجھ کو طنزاً دیکھ رہا ہے

میں اپنے من کی کھڑکی کھولے

اپنے آپ سے پوچھ رہا ہوں

میں تو اپنے گھر کی چابی اپنی جیب میں ہی رکھتا ہوں

نیلے گیلے برف کے جیسے کورے کاغذ پر بآسانی

پیار کی آگ جلا سکتا تھا

ناؤ تیز چلا سکتا تھا

لیکن اب پچھتانا کیسا!

رتھ کے پہیے ٹوٹ چکے ہیں

موت کو موت نے دیکھ لیا ہے

دل میں بستر ڈال کے سوئی لڑکی جاگنے والی ہے

سو اپنی آنکھیں موند لو کاشفؔ

تیکھے نقش نگاروں والی

خود سے خود سر غصے والی اچھی شاعرہ، کچھ ہفتوں میں

سب کچھ توڑنے والی ہے

اجڑے گھر کی دیواروں پہ کیل کی جگہیں ڈھونڈ رہا ہوں

کاشف اورا

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(885) ووٹ وصول ہوئے

You can read Deewar written by Kashif Aura at UrduPoint. Deewar is one of the masterpieces written by Kashif Aura. You can also find the complete poetry collection of Kashif Aura by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Kashif Aura' above.

Deewar is a widely read Urdu Nazam. If you like Deewar, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.