لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

واٹر مینجمنٹ براہ راست معاشی ترقی سے وابستہ ہے‘کاشف انور

جمعرات 9 مئی 2024 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ پانی کا پاکستان کی معاشی ترقی سے براہ راست تعلق ہے کیونکہ یہ نہ صرف بجلی پیدا کرنے کا سب سے سستا ذریعہ ہے بلکہ یہ زرعی شعبے کی لائف لائن بھی ہے۔ تباہ کن سیلاب اور ماحولیاتی چیلنجز جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمیں واٹرمینجمنٹ کپیسٹی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔

وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر اور کنوینر قائمہ کمیٹی برائے کالاباغ ڈیم عبدالباسط، چیئرپرسن شعبہ سیاسیات، جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ غنی، چیئرمین سندھ طاس واٹر کونسل پاکستان محمد سلیمان خان، ،لاہور چیمبر کے سابق صدر سہیل لاشاری اور ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ)انور محمود خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جبکہ گلوبل وارمنگ اور ایمشن میں اس کا حصہ سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر پر کام کر کے پاکستان کو کئی طریقوں سے فائدہ پہنچ سکتا ہے جن میں سستی بجلی کی پیداوار، سیلاب سے بچائو اور اقوام متحدہ کے نیٹ گرین کریڈٹ کے لیے کوالیفائی کرنا شامل ہیں۔

نہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ہمیشہ پانی کی قلت کے مسئلے پر آواز اٹھائی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر آن بورڈ لیا جائے۔مقررین نے کہا ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اقتصادی ترقی، پانی، ماحولیات اور توانائی کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنے والے دس سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی کس پانی کی دستیابی 1950 کی دہائی میں 5650 کیوبک میٹر فی کس سے کم ہو کر آج 1000 کیوبک میٹر سے بھی کم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں بلکہ انتظامی فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 120 دن کی ضرورت کے مقابلے میں صرف 30 دن کا پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ امریکہ دریائے کولوراڈو میں 900 دن اور مصر دریائے نیل پر 1000 دن تک پانی ذخیرہ کر سکتا ہے۔

لاہور چیمبر کے سابق صدر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کالاباغ ڈیم عبدالباسط نے کہا کہ پانی کے مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو چند سالوں بعد پاکستان میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کی بلند قیمتوں، پانی کی قلت اور سیلاب سے ہونے والی تباہی جیسے مسائل پر قابو پانے کے لیے کالاباغ ڈیم تعمیر کیا جائے۔

عبدالباسط نے کہا کہ تھرمل ذرائع سے بجلی پیدا کرنا تجارت، صنعت اور معیشت کے حق میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم قومی معیشت کے لیے موزوں ترین منصوبہ ہے کیونکہ اس سے نہ صرف سستی اور وافر بجلی پیدا ہو گی بلکہ سیلاب سے بچائو بھی ممکن ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں آبی ذخائر کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن واٹر مینجمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ تقریباً 35 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے۔ اگر اس پانی کو استعمال میں لایا جائے تو قومی معیشت میں سالانہ اربوں ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کو کنٹرول کرنے کے لیے بارش کے پانی کو بچانے کے طریقوں پر عمل درآمد کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اس سے بنجر زمینیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے   درخواستیں 31 مئی تک جمع کرائی جاسکتی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں 31 مئی تک جمع کرائی جاسکتی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 387پوائنٹس کی کمی سے 74955پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 387پوائنٹس کی کمی سے 74955پوائنٹ پر آگیا

خدمات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد،درآمد میں 21 فیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات

خدمات کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر1 فیصد،درآمد میں 21 فیصداضافہ ہوا،ادارہ شماریات

صدرابراہیم رئیسی کے انتقال پر ایرانی حکومت ، عوام اور شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں  ، صدراسلام ..

صدرابراہیم رئیسی کے انتقال پر ایرانی حکومت ، عوام اور شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، صدراسلام ..

ہمیں  بین الاقوامی مارکیٹ میں    اپنی فیشن انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا،ترجمان پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ..

ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی فیشن انڈسٹری کو فروغ دینا ہوگا،ترجمان پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ..

رواں سال فضائی راستے سے برطانیہ اور بحری راستے سے نیدر لینڈز کو آم برآمد کیا جائے گا،مینگو گروئرز اینڈ ..

رواں سال فضائی راستے سے برطانیہ اور بحری راستے سے نیدر لینڈز کو آم برآمد کیا جائے گا،مینگو گروئرز اینڈ ..

پاکستانیوں نے 10ماہ کے دوران 54 کروڑ ڈالر چائے پر خرچ کر دیئے

پاکستانیوں نے 10ماہ کے دوران 54 کروڑ ڈالر چائے پر خرچ کر دیئے

چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر ..

چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر ..

بزنس فسلیٹیشن سنٹر فیصل آباد گزشتہ 3 روزمیں کاروباری افراد کوریکارڈ این او سی جاری کرکے صوبہ بھر میں ..

بزنس فسلیٹیشن سنٹر فیصل آباد گزشتہ 3 روزمیں کاروباری افراد کوریکارڈ این او سی جاری کرکے صوبہ بھر میں ..

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس  کے زیراہتمام  ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے زیراہتمام ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام فری لانسنگ اور ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ سیشن کا انعقاد

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام فری لانسنگ اور ڈیجیٹل میڈیا ٹریننگ سیشن کا انعقاد

وفاقی ٹیکس محتسب نے مرکزی مشاورتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس  پیر کو طلب  کیا ہے، مہر کاشف یونس

وفاقی ٹیکس محتسب نے مرکزی مشاورتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کیا ہے، مہر کاشف یونس