ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں

موجودہ حالات میں ملکی سالمیت کو اولین ترجیح بنانا چاہیے اس لئے ان حالات پر ملکی دفاع کے لئے گراں قدر خدمات کرنے والے پاک فوج کے سئیئر افسران سے بھی پوچھا گیا ائیر وائس مارشل انور محمود نے بتایا کہ

جمعہ 15 مارچ 2019

mulki salmiyat par koi samjhota nahi
ندیم بسرا
پاکستان دنیا کے نقشے پر واحد ملک ہے جس نے امن کاراستہ ہی نہیں اپنایا بلکہ عملی طور پر امن کی خاطر اقدامات بھی اٹھا کردکھائے ہیں،جس سے پاکستان نے خارجی اور نیم جنگی محاذ پر دنیا بھرمیں خوب دادسمیٹی ، امن کی خاطر پاکستان کی بری فوج نے دہشتگردوں کی کمرہی نہیں توڑی بلکہ پس پردہ ایسی قوتیں جو ان دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی تھیں ؟یا پھر سہولتکاری سے لیکردہشتگردی کا جال بچھانے کا کام کرتی تھیں ان سب کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ،دشمن ملک کے جاسوس کلبھوشن دہشتگردی کی زندہ مثال ہیں، اس کے ساتھ پاک بری فوج ایل اوسی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے،جبکہ دن رات سرحدوں کی حفاظت کیلئے دشمن کی ہر نقل وحرکت پر نظر رکھے الرٹ ہیں،موجودہ حالات میں ملکی سالمیت کو اولین ترجیح بنانا چاہیے اس لئے ان حالات پر ملکی دفاع کے لئے گراں قدر خدمات کرنے والے پاک فوج کے سئیئر افسران سے بھی پوچھا گیا ائیر وائس مارشل انور محمود نے بتایا کہ ہمارے خفیہ ادارے دشمن کی ہرچال کو ناکام بنا رہے ہیں،پاک فضائیہ نے خلائی حدود کی خلاف ورزی پر انڈیا کے دولڑاکا طیارے چند لمحوں کی کاروائی سے تباہ کردیے،حکومت نے گرفتار پائلٹ کو رہا کرکے امن کا پیغام دیا اس کے ساتھ پاک بحریہ نے جاسوس بھارتی آبدوز کو واپس بھاگنے پر مجبور کردیا،میجر جنرل اعجاز حسین اعوان کا اس بات پر خوشی کاا ظہار کیا کہ سیاسی جماعتوں اور عوام نے جنگی ماحول میں پاک فوج کے شانہ بشانہ قومی یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوکرملک سے محبت کا اظہار کیا،یوں پاکستان کی مسلح افواج ، سیاسی جماعتوں اور عوام سب نے ملکر ثابت کردیا ہے کہ ملکی دفاع کی خاطر سب متحد ہیں،اسی طرح اوآئی سی اجلاس کا پاکستان نے بائیکاٹ کرکے سفارتی کامیابی حاصل کی، اوآئی سی نے بھارت وزیرخارجہ کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں پر ظلم وستم روکنے کی قراردادمنظور کرلی، حکومت نے کامیاب خارجہ پالیسی کے بعد اب داخلہ پالیسی اور سیاسی استحکام پر کام شروع کردیا ہے،بریگیڈئیر صفدر حسین اعوان ،بریگیڈئیرمحمد نجم الثاقب نے کہا کہ پاک فوج باصلاحیت اور پروفیشنل آرمی ہے بھارت کو منہ توڑ جواب دینا ہی پاکستان کی ہر جگہ کامیابی کی علامت ہے اور عملی طور پر بھارتی فوج کو ہر محاذ پر پسپا بھی کیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بات کریں ملکی سیاسی حالات کی تو وفاق اور پنجاب کے سیاسی منظرنامے میںفیاض الحسن چوہان اب سابق وزیراطلاعات بن چکے ہیں، پلوامہ واقعے پر بھارت پر تنقید کی بجائے حقارت آمیزالفاظ میں ہندوئوں کیخلاف خوب برسے ، جس پر ہندوبرادری نے فیاض الحسن کیخلاف شدید احتجاج کیا، تاہم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ طلب کیا اورانتخابی حلقہ پی پی 201ساہیوال سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ایم پی اے سید صمصام بخاری وزیراطلاعات ونشریات بنا دیا گیا سید صمصام حسین بخاری وزیر اطلاعات مقرر تو گئے ہیں مگر انہیں حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرنے کے لئے ملکی و سیاسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

پیپلزپارٹی نے تو فیاض الحسن چوہان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے ہی کا مطالبہ کردیا۔پاکستان اور ہندوستان میں فرق یہ ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف بات کرنے پر وزیرسے استعفیٰ بھارت میں مسلم اقلیتوں کو مارنے ، خون بہانے والوںکو اقتدار کے تخت پر بٹھا جاتا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اورمعاون خصوصی نعیم الحق کے درمیان ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کے معاملے پراختلافات کی باتیں بھی گردش کررہی ہیں،فواد چودھری نے یہاں تک کہہ دیا نعیم الحق کو سیاسی ٹویٹس نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ ہمیشہ منتخب نمائندے ہی سیاسی فیصلے کرسکتے ہیں۔

ابھی فوا د چودھری کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا کہ فیصل واوڈا نے بھی توہین آمیز بیان دے دیا، جس پر اپوزیشن جماعتوں اور علماء کرام نے فیصل واوڈا سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔تاہم آئندہ دنوں فواد چودھری اور فیصل واوڈا بارے صورتحال واضح ہوجائے گی کہ وزیراعظم عمران خان کس جانب کھڑے ہیں؟پنجاب کو دیکھا جائے توفیاض الحسن کا چوہان کا استعفے کی دووجوہات ہیں، ایک وجہ تویہ ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے ہندوبرادری کے خلاف بیان دیا ہے، فیاض الحسن کے استعفے کے دوسرے پہلو کو دیکھیں تومعلوم ہوتا ہے کہ موصوف کے استعفے کی بازگشت گزشتہ دنوں سے ہی زور پکڑ گئی تھی،پارٹی کے اندر بھی فیاض الحسن چوہان کے بارے کچھ مخالفت پائی جاتی تھی،عمران خان اسی ہفتے پنجاب کا دورہ بھی کرسکتے ہیں، وزیراعظم کی چودھری برادران سے ملاقات بھی متوقع ہے،اپوزیشن جماعتیں بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ایشوبنا کر حکومت پر دبائو بڑھانے کی تیاریاں کررہی ہے ،قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے،حکومت قرض بھی لے رہی ،جبکہ عوام کو ریلیف بھی نہیں مل رہا، حکومت بتائے پیسے کہاں جا رہے ہیں؟پیپلزپارٹی رہنماء قمر زمان کائرہ نے بھی وزیراعظم کومخاطب ہوکر کہا کہ قومی یکجہتی کوبرقراررکھناوزیراعظم کی ذمہ داری ہے،قومی یکجہتی ہوگی توملک ترقی کرے گا،لیکن وزیراعظم نے توجوائنٹ سیشن میں بھی اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملایا،پنجاب میں وزراء کی کاکردگی کو دیکھیں توچند وزراء کے علاوہ باقی سب کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اکرم چودھری کا شمار ان میں ہوتا ہے جن کی کارکردگی نہ صرف بہتر ہے بلکہ وہ فیلڈ میں کئی کئی گھنٹے متحرک نظر آتے ہیں ، اکرم چودھری نے عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے اتوار بازاروں ، بڑے بڑے سپرسٹور وں کے دورے کر رہے ہیں اور اشیاء کی قیمتوں کی لسٹ واضح آویزاں کی ہدایت کررہے ہیں۔

ان کی یہ مہم یقیناً رمضان شریف میں اشیاء کی قیمتوں کو برقرار رکھنے میں سب سے اہم کردار ہوگا،پنجاب حکومت اگر عوام کو رمضان میںریلیف دلوانے میں کامیاب ہوگئی تو پی ٹی آئی کی بلے بلے ہوجائے گی، جس پرتعریف کے حقدار وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی بروقت اور درست فیصلے والی چوائس اکرم چودھری ہی ٹھہرایا جائیگا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

mulki salmiyat par koi samjhota nahi is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 15 March 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.