
بااختیار اور ڈمی وزیراعظم میں فرق
منگل 3 اگست 2021

جاوید ملک
کالم کے آخر میں اس بات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے-میاں محمد شہباز شریف کا مفاہمتی بیانیہ بری طرح ناکام ہوا ہے- 2018 کے الیکشن میں یہ کہا گیا میاں محمد نواز شریف کو وطن واپس نہ آنے دیا جائے- مگر وہ اس کے باوجود واپس آگئے ہزاروں کارکن ایئر پورٹ تک نہ پہنچ سکے- یہاں تک کہ خود میاں محمد شہباز شریف نہر کے کنارے گھومتے رہے- میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا-اس کے باوجود مسلم لیگ نون کو حکومت نہ بنانے دی گئی-یہاں تک کہ پنجاب میں سنگل لارجسٹ پارٹی یعنی اکثریتی جماعت ہونے کے باوجود پنجاب کی حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کر دی گئی-اس کے بعد میاں محمد شہباز شریف اپنے بڑے بھائی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ لندن چلے گئے-کافی عرصہ وہاں قیام کیا- 2020 میں کرونا کی وبا کے دوران ان کو واپس بلایا گیا کہا جاتا رہا پی ٹی آئی کی نااہل حکومت سے کرونا پر قابو نہیں پایا جا رہا ہے- آپ کو کوئی ایم کردار دیتے ہیں-ایسا کچھ بھی نہ ہوا ایک بار پھر میاں محمد شہباز شریف بیانیہ ناکام ہوا- میاں محمد شہباز شریف گرفتار ہوئے جیل چلے گئے- جیل میں ملاقاتیں ہوئیں-پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران جیل سے باہر آئے- کہا گیا پنجاب میں عدم اعتماد کرتے ہیں- کچھ بھی ایسا نہ ہوا- کشمیر کے الیکشن ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون نے چار لاکھ 91 ہزار ووٹ حاصل کیے اور ان کو صرف6 سیٹ ملیں- پی ٹی آئی نے 6 لاکھ بارہ ہزار ووٹ لیے ان کو 26 سیٹیں ملیں- پیپلز پارٹی نے تین لاکھ پچاس ہزار ووٹ لیے ان کو گیارہ سیٹ ملیں- یاد رکھیں جب بھی دھاندلی زدہ اور باقاعدہ منصوبہ بندی سے الیکشن ہوں گے-ایسی کٹھ پتلی حکومت بنانے کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا- عوام کو فائدہ اسی میں ہے-آئین پاکستان کے مطابق صاف شفاف انتخابات ہوں- جس کی حکومت بنے اس کو مکمل اختیارات کے ساتھ حکومت کرنے دی جائے- اسی میں پاکستانی عوام کی بھلائی ہے- اللہ تعالی پاکستان کا حامی و ناصر ہو-
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
جاوید ملک کے کالمز
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستانی ٹیم
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
ٹی وی شوز کا گرتا ہوا معیار
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
پاکستان کا طرز حکومت
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
ملائیشیا اور پاکستان کا طرز حکمرانی
اتوار 19 ستمبر 2021
-
پاکستان میں عدم برداشت کیوں؟
جمعرات 9 ستمبر 2021
-
کابل سے دکھی باپ کی فریاد
ہفتہ 4 ستمبر 2021
-
کابل کی شام غریباں
پیر 30 اگست 2021
-
امیر امیر تر اور غریب غریب تر کیوں
منگل 24 اگست 2021
جاوید ملک کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.