تیر و ترکش

ہفتہ 2 فروری 2019

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

# قومی اسمبلی میں ضابطہ اخلاق کمیٹی قائم، عمران، شہباز، شیخ رشید، زرداری بھی شامل۔
اسے کہتے ہیں علاج بالمثل۔
# عمران خان نے فوادچودھری سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا۔
چودھری صاحب کون سا پارٹی کے لیے خان صاحب کے ساتھ آئے ہیں۔
#عوام کو فوری ریلیف دینا ممکن نہیں، وفاقی مشیر صنعت وتجارت
”فوری“ بھی آپ نے ایسے ہی لگادیا شاید۔
#عوام کو مزید ریلیف دیں گے، وزیر خزانہ
وفاقی مشیر صنعت وتجارت کو یہ بات نہیں بتائی آپ نے؟
#افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے ٹرمپ خوش ہیں، فواد چودھری
لگتاہے اسی خوشی میں آپ کی حکومت … چلیں چھوڑیں ایسی باتیں۔


#سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج، ایوان مچھلی بازار بن گیا۔
سنا ہے اس خبر پر مچھلی بازار والے احتجاج کا سوچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)


#حکومت نے سات ماہ میں چار گنا زیادہ قرضہ لیا، اسٹیٹ بینک
اسے کہتے ہیں تبدیلی!
#اب حکمران عوام کے سامنے جواب دہ ہوگا، وزیراعظم
مولانا سمیع الحق کی شہادت، ایس پی طاہر داوڑ کے اغوا اور سانحہٴ ساہیوال کے ذمہ داروں کا بتائیں ناں پھر آپ!
#ظلم کو زوال ہے چاہے کشمیر میں ہو یا فلسطین میں، گورنر پنجاب
اور سانحہٴ ساہیوال پر لاٹ صاحب نے فرمایا کہ ایسا ہوتا ہی رہتا ہے۔


#عثمان بزدار میں کمی ہوگی تو سینئر ٹیم موجود ہے، عبدالعلیم خان سینئر وزیر پنجاب
کیا حسنِ طلب ہے پنجاب کے سینئر وزیر کا۔
# وزیراعظم کو چپ رہنا سیکھنا چاہیے، تجزیہ کار حبیب اکرم
یہ تجزیہ کاری ہے یا نفسیات دانی!
#کراچی کا اصل ماسٹر پلان غائب ہے، کمشنر
جس دن کراچی کو اصل ماسٹر مل گیا، پلان بھی مل جائے گا۔
#عثمان بزدار بہترین وزیراعلیٰ ثابت ہوں گے، عمران خان
کب؟
#سیاست میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو کوئی خطرہ نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
پھر آپ کو یہ بیان دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟
#ہر ضلع میں بے وسیلہ افراد کے لیے پناہ گاہ قائم کریں گے، سردار عثمان بزدار
کتنے دور اندیش ہیں آپ!
#شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر کینسل ہوئے تو ہم بھی پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے، سید خورشید شاہ
ہائے اوئے، اتنی محبتیں!
# پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی کراچی کو تباہ کردیا، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ
کراچی کے حکمران تو آپ ہیں جناب گزشتہ دس برس سے۔


#انصاف میرا مشن ہے، حمزہ شہباز
یہ مشن آپ کو اپوزیشن میں بیٹھ کر یاد آیا ہے ناں؟
#اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو تیل کی ادھار فراہمی شروع کردی، سعودی عرب سے بھی معاملات طے، متحدہ عرب امارات نے بھی ایک ارب ڈالر دے دیے۔
بتایا ہے ناں فواد چودھری نے کہ ٹرمپ ہم سے خوش ہیں۔
#شہبازشریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانا بہت بڑی غلطی تھی، شیخ رشید
اس طرح کی غلطیاں درست کرایا کریں ناں آپ!
#کچھ لوگوں نے بلوچ نوجوانوں کو جھوٹے نعروں سے گمراہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان
نعرے چاہے سچے ہوں یا جھوٹے، زیادہ تر گمراہی ہی پھیلاتے ہیں۔


#2020ء میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے، منظور وسان کا نیا خواب
پہلے وسان صاحب کا کون کون سا خواب تعبیر پا سکا ہے؟
# شہبازشریف کو اصولاً جیل میں ہونا چاہیے، وہ منسٹر انکلیو میں مزے کررہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
کتنی بے بس ہے”آپ کی“ حکومت!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :