
سندھ اسمبلی ،صوبائی بجٹ پر دوسرے روز بھی عام بحث کا سلسلہ جاری رہا
حکومت سندھ نے مشکل معاشی حالات میں بھی بہت متوازن اور عوام دوست بجٹ دیا ہے،حکومتی ارکان
منگل 17 جون 2025 23:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ کی تعلیم دوسروں صوبوں سے اچھی ہے اور اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام مزید بہتر ہوجائیگا۔
پیپلز پارٹی کی حنا دستگیر نے کہا کہ وزیر اعلی میں اہلیت ہے کہ وہ عوام کے لیے اچھا بجٹ پیش کریں۔ سندھ میں پیپلز پارٹی نے بہت اچھے کام کئے ہیں اسی سبب اسے ہر الیکشن میں کامیابی ملتی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی عروبہ ربانی نے کہا کہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کے خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ کراچی کے تعلیمی اداروں پر بھی خاص توجہ دی جارہی ہے۔ اس مالی سال میں شاہراہ بھٹو مکمل ہوجائے گا۔ پیپلز پارٹی کی محنت اور کام ہمیشہ گرانڈ پر نظر آتا ہے۔ ہماری حکومت نے شاندار اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔ایم کیو ایم کے فہیم پٹنی نے کہا کہ کل میری فیملی کے ایک شہید ممبر کا نام لیا گیا۔ فاروق پٹنی اور ودیگر شہدائہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔انہوں نے شکایت کی کہ ان کے حلقے میں بے پناہ عوامی مسائل جنہیں حل کرنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے حلقے کے عوام کو بتادیا ہے کہ پیپلز پارٹی انہیں پانی فراہم نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہپوری اپوزیشن سندھ کی تاریخ کے اس کالے بجٹ کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ اس بجٹ سے بجٹ بنانے والوں کی زندگیوں میں ضرور فرق آئے گا عوام کی زندگیوں میں نہیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن سرفراز شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اچھا بجٹ پیش کیا، قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سندھ میں صحت کے شعبے میں بہت اچھا کام ہوا ہے۔ انہوں نے دراخواست کی کہ نوشہروفیروز میں این آئی سی وی ڈی کا قیام عمل میں لایا جائے۔ سیلاب میں کافی نقصان ہوا تھا، اسکولوں کی چھتیں ٹوٹ گئی تھیں، وہ بنوا دیں بچے کھلے آسمان تکے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رکن خیر النسامغل نے کہا کہ میرپور خاص میں کھلاڑیوں کے ہاسٹل خالی ہیں،ان ہاسٹلوں کو یونیورسٹی کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے میرپور خاص کو پیپلز بس سروس دینے پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا۔ایم کیو ایم کے معید انور نے کہا کہ پی ایس 101 عیسی نگری قبرستان میں گندا پانی داخل ہوگیاہے ۔کراچی شہر وفاق میں 60 فیصد ریونیو خزانے میں دیتا ہے اس کے باوجود اس کا کوئی پرسان حال نہیں۔پیپلز پارٹی سترہ سال سے سندھ میں برسراقتدار ہے لیکن اس نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی کے پیر مجیب الحق نے کہا کہ سندھ میں اگر کوئی کام ہوا ہے تو پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہوا۔اٹھارویں ترمیم کے بعد چھوٹے صوبوں کے بجٹ میں اضافہ ہوا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے ۔دادو میں وفاقی حکومت کا گاج ڈیم کا منصوبہ 2005 سے تعطل کا شکار ہے اورگاج ڈیم کا منصوبہ مکمل کرنے کے لیئے وفاقی حکومت سے بات کی جائے۔ پیپلز پارٹی کی سیما خرم نے کہا کہ بینظیر ہاری کارڈ لاکھوں کسانوں کو مدد کر رہا ہے ۔اچھا بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی سندھ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔سندھ کے بجٹ میں عوام کے لیئے بہت منصوبے رکھے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے : نور محمد بھرگڑی نے کہا کہ بدین کے آدھے روڈ مکمل ہوئے آدھے ابھی تک نا مکمل ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع بدین کے روڈز کو مکمل کیا جائے ۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نصیر احمد نے کہا کہ ان کے حلقہ انتخاب منگھو پیر کوسندھ حکومت افغانستان کا علاقہ سمجھتی ہے ۔سندھ حکومت نے میرے علاقے کو نظر انداز کرکھا ہے اور پورے حلقے میں قبضہ مافیا سرگرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نام اب پیٹ پالن پارٹی ہونا چاہئے ۔ پیپلز پارٹی سے متعلق قابل اعتراض ریمارکس پاس کرنے پر پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی نے کہا کہ ہماری پارٹی پر حملہ نہیں کرنا چاہئے ،ہم نے آپ کی پارٹی کا نام نہیں لیا۔ اجلاس کی صدارت کرنے والی پینل آف چیئرمین کی ریحانہ لغاری نے پیپلز پارٹی کے بارے میں الفاظ ہدف کر دیئے ۔ پیپلز پارٹی کے جام شبیر علی نے کہا کہ سندھ اور کراچی کا تاثر ختم کیا جائے ۔ہم سب ہی سندھ میں رہتے ہیں ،کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی ترجیح کراچی کے منصوبے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے فقیر شیر محمدنے کہا کہ سکھر حیدر آباد موٹر وے کے لئے بہت کم رقم رکھی گئی ہے۔انگلی کٹوا کر وفاق نے شہیدوں میں نام لکھوایا سندھ میں سب سے بڑا مینڈیٹ پیپلز پارٹی کو ملا ہے ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ تھر کے بڑے آر او پلانٹس کو ڈیزل سے سولر پر منتقل کیا جائے ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے بہت آر او پلانٹس بند پڑے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ناصر قریشی نے کہا کہ صحت کے بجٹ سے ایسا معلوم ہوتا ہے حیدر آباد کے ساتھ دشمنی ہے ۔نواب شاہ میں اسپتال نہیں ہے اسی وجہ سے صدر مملکت کو کراچی لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ ہے تو پھر ایم پی اے کو علاج کے لیئے باہرکیوں بھیجا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پریٹ آباد اسپتال کی کارڈیو غیر فعال ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سول اسپتال حیدر آباد کے آئی سی یو کے بیڈ بڑھائے جائیں۔ پیپلز پارٹی کی سعدیہ جاوید نے کہا کہ بجٹ صرف اعداد و شمار کا نام نہیں ہوتا۔پیپلز پارٹی نے صحت کے شعبے میں بہت کام کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں فاروق دادا کا نام لیا گیا۔یہ پرانی والی ایم کیو ایم سے یہ لاتعلقی کرتے ہیں مگر فاروق دادا کو نہیں بھولے ۔سعدیہ جاوید کے ان ریمارکس پرایم کیو ایم ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رکن نے ابھی کوئی قابل اعتراض جملہ نہیں کہا اگر کہا توہدف کرادوں گا۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ لگتا ہے کہ انہوں نے ابھی تک اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا ہے ۔ سعدیہ جاوید نے اپنی بجٹ تقریر میں بانی پی ٹی آئی کو سابق سزا یافتہ وزیر اعظم کہا تو اس پرپی ٹی آئی کے ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا۔ پیپلز پارٹی کی رکن ریحانہ لغاری نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے نفرتوں کی سیاست ختم کی جائے ،ہماری ایم پی اے ہیر سوہو کا شوہر اردو بولنے والا ہے سجاول اور ٹھٹھہ ماضی میں کراچی کو ٹیکس دیتے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی رکن بلقیس مختار نے کہا کہ بجٹ غریبوں کو کچلنے کے لئے بنایا جاتا ہے ،اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبہ خود آمر بن گیا ،جب مقامی حکومتوں کو با اختیار نہیں کریں گے عوام کو فاعدہ نہیں ہوگا۔ہم میئر کے لیئے اختیارات مانگ رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا کہ سندھ کے لیئے پیپلز پارٹی کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔انہوں نے تجویز دی کہ فصلوں کے انشورنس کے حوالے سے کوئی اسکیم شروع کی جائے آئی بی اے ٹیسٹ ٹیچرز کا وقت بڑھایا جائے ۔ پیپلز پارٹی کے : علی احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سی ایم نے متوازن بجٹ پیش کیا۔ قطر ہسپتال کی بہتری کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ قطر ہسپتال میں بھی ٹراما سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایاجائے۔ اورنگی ٹان میں سو بیڈ کے ہسپتال کے لیے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کتنے کام کروائے ہیں اگر گنوانا شروع کروں تو وقت کم پڑ جائیگا۔ پی ٹی آئی کے ساجد حسین نے کہا کہ سندھکا بجٹ غیر حقیقت پسندانہ اور عوام دشمن ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سندھ میں آج بھی اسکول بند ہیں۔ بجٹ میں ایک خطیر رقم رکھنے کے باوجود سندھ کے لوگ بھوک اور بیماری سے مر رہے ہیں۔ میرے حلقے میں دو ڈسپینسریز کا قبضہ ہے اور برف کے کارخانے بنے ہوئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رکن انیل کمار نے کہا کہ مندروں کا بجٹ صحیح استعمال نہیں ہوتا۔ سولہ مہینوں سے پوچھتا ہوں لیکن کوئی جواب نہیں ملتا۔ عمرکوٹ تھرپارکر اور میرپورخاص میں نوے فیصد غیرمسلم رہتے ہیں ان کے لیے کوئی اسکیم نہیں رکھی گئی۔ پیپلز پارٹی کے سید امیر علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے عوام دوست بجٹ پیش کیا۔ عمرکوٹ سے سامارو روڈ مکمل ہوچکا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو کام مکمل کروانے کی درخواست کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی کے شاہ حسین شیرازی نے کہا کہ عوام دوست بجٹ کی تیاری پروزیر اعلی سندھ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے سندھ حکومت سے ٹیل اینڈ تک پہنچانے کی درخواست کی۔ پیپلز پارٹی کے شیر محمد مغیری نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاک فوج نے پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کیا۔ بلاول بھٹو زرداری بیرون ممالک کے دورے پر ہیں وہ پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے حلقے میں سیم نالے بنانے کا مطالبہ کیا ۔ پیپلز پارٹی کے رکن اعجاز خان سواتی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے کافی شور شرابہ کیا۔اس موقع پر کچھ ارکان نے بانی پی ٹی آئی کے لئے قیدی نمبر420 کے الفاظ استعمال کئے جس پرڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ کسی کو قیدی 420 نہ بولیں،آپ نے جو بھی بات کرنی ہے مجھے دیکھ کر بات کریں۔ ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان تو تکار جیسے الفاظ کی تکرار بھی ہوتی رہی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا ایڈوائزی کمیٹی میں جو چیز طے ہوئی تھے وہ سب کے لیے تھی۔ جیل میں ایک ہی لیڈر قید ہے ۔پی پی کے وزرا دبے الفاظ میں پی ٹی آئی سربراہ کا تمسخر اڑاتے رہے ۔سعید غنی کے بعد شرجیل میمن ایوان میں کھڑے ہوگئے اور کہا کہ ان کا قیدی تو چار سو بیس نہیں ہے۔بجٹ پر عام بحث میں پیپلز پارٹی کی رکن ہیر سوہو نے بھی حصہ لیا اور اسے سندھ کی ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل قراردیا بعد میں سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ،محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا داتا دربارکا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
-
پتوکی مرغیوں کے چوزوں سے لوڈ گاڑی جمبر لنک نہر میں جاگری ڈرائیور لاپتہ
-
ریلوے کے تمام ریزرویشن آفس 10محرم الحرم کو بند رہیں گے
-
صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پولیو اور سائٹ بورڈ ممبران پر مشتمل وفد کی ملاقات، پولیو وائرس کے خاتمے بارے تبادلہ خیال
-
معروف سماجی و کاروباری شخصیت پرویز اختر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
عظمیٰ بخاری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جھنگ کا دورہ
-
پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الائونس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
قانون سازی تک ویپ کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے کا حکم
-
بلوچستان‘ 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.