Live Updates
ض*مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بنچ کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
ّ ملک میں عدلیہ سمیت تمام اداروں پر قبضہ جمانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،امیر جماعت اسلامی
بدھ 2 جولائی 2025
20:25
%=اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ آئینی بنچ کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک میں عدلیہ سمیت تمام اداروں پر قبضہ جمانے کی کوششیں کی جارہی ہیں مولانا فضل الرحمن اگر اپنے آپ کو اپوزیشن سمجھتے ہیں تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کریں۔
(جاری ہے)
بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ مخصوص نشستوں کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہے اگریہ نشستیں حکمران اتحاد کو مل جائیں گی تویک مرتبہ بھی لوٹ سیل لگ جائے گی جو شرمناک ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکسز لاگو کئے گئے اور عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے کہنے پر سب کچھ کیا گیا حکومت کو چاہیے تھا کہ سرکاری اخراجات میں کمی لاتے صدر اور وزیر اعظم ہاوس کے بجٹ میں کمی کرتے مگر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر بوجھ بڑھا دیا ہے جس کی ہم شدید مخالفت کر تے ہیںیہ کسی صورت قبول نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمتیں فوری کم کی جائیں انہوں نے کہاکہ بجٹ پاس کرنے کیلئے حکومت کے پاس تعداد موجود ہوتی ہے اب تو محصوص نشستیں ملنے کے بعد تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ انصاف کے عمل کی منافی ہے یہ ساراعمل غیر آئینی طریقے سے کیا گیا ہے ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت یہ کہا تھا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے اب ایک مرتبہ پھر انسانوں کی منڈیاں لگنا شروع ہوجائے گی جو شرمناک ہے انہوں نے کہاکہ اصولی طور پر عوام کو بجٹ میں ریلیف نہیں دیا گیاآئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکسز لگائے گئے حکومت کو وزیراعظم ہاوس، صدر ہاوس کا خرچ کم کرنا چاہئے تھا مگر اپنے مراعات میں انہوں نے کمی نہیں کی یہ سب کچھ اشرفیاں کو نوازنے کا عمل ہے انہوں نے کہاکہ عوام پر 15 دنوں میں دو دفعہ پٹرول بم گرایا گیاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بوجھ عوام پر پڑے گاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ لیوی 100 روپے تک پہنچ گئی اور پٹرول کی قیمت بھی بڑھا دی انہوں نے کہاکہ پاکستان جنگ میں مبتلا رہا یہاں معاشی کرائسز ہیںبڑے جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگائے جاتے ہیں جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کا بیڑا غرق کردیا انہوں نے کہاکہ حکومت بتائے کہ گندم اسکینڈل میں کس کے خلاف کاروائی ہوئی تھی انہوں نے کہاکہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی جاتی ہے اور پھر بحران پیدا کرکے درآمد کی اجازت دی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ چینی کے اسکینڈل میں بھی یہی اشرافیہ ملوث ہیں انہوں نے کہاکہ گندم کا پچھلے سال ریٹ طے کیا اور پھر قیمتیں نہیں دی مریم نواز نے جھوٹ بولا دھوکا کیازراعت کی گروتھ اسی وجہ سے کم ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ زراعت کا بیڑا بھی نواز شریف اور پیپلز پارٹی نے غرق کردیاچھوٹے کسانوں کی لاگت انکی آمدنی سے بڑھ گئی ہے ٹریکٹر کی اسکیم اور کسانوں کو قرضے دینے کے اشتہار سے انکو بے وقوف بنایا جارہا ہے ہمارے پیسوں سے یہی اشتہار ہوتے ہیں زراعت کا شعبہ تباہ کرکے کہتے ہیں کہ ہم سہولیات دے رہے ہیںصنعت کار بھی ٹیکسز کی وجہ سے چیخ رہے ہیںایف بی آر بھی اپنے اہداف پورے نہیں کررہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت دعوے کررہی ہے کہ معیشت ترقی کررہی ہے اگر معیشت ترقی کررہی ہے تو بجلی کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہوتی ہیں حکومت بتائے کہ کتنے آئی پی پیز سے بات کی ہے اگر ہم احتجاج نہ کرتے تو یہ 8 روپے بھی بجلی سستی نہ ہوتی انہوں نے کہاکہ100 کے قریب آئی پی پیز میں حکومت اور ہماری فوجی ادارے شامل ہیںابھی بھی آئی پی پیز کے میدان میں بڑا اسکوپ موجود ہیںبجلی کی قیمت میں ٹیرف میں کمی ہونی چاہئے انہوں نے کہاکہ جب پاکستانی قوم پر مشکل وقت ایا تو ہم سب حکومت کیساتھ کھڑے رہیںپاکستان انڈیا کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوا اور نالائق حکومت کے باوجود بھی ہمیں فتح ملی انہوں نے کہاکہ پاک بھارت جنگ میں امریکہ نے انڈیا کی حمایت کی جنگ بندی تو ہوگئی لیکن کشمیر کہاں گیا انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرے گا وہ ثالثی کہاں گئی انہوں نے کہاکہ را پاکستان میں ہزاروں لوگوں کا قاتل ہے بھارت کو اقوام متحدہ کے قراداد کے مطابق کشمیر کو سیٹل کرنا ہے ٹرمپ کونسی ثالثی کررہا ہے جس سے کور ایشوز ابھی تک وہی کے وہی ہے انہوں نے کہاکہ کل بھی 109 لوگوں کو اسرائل غزہ میں قتل کرچکا ہے ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہوئی ہے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ26 آئینی ترمیم کے وقت ہم نے کہا تھا کہ اس ترمیم کو مکمل مسترد ہونا چاہئے مگراس وقت کچھ جماعتوں نے 26ویں ترمیم ضروری قرار دی آج ثابت ہوگیا ہے کہ اس ترمیم کے بعد اب ہر ادارے پر کنٹرول مضبوط کیا جارہا ہے عدلیہ کو مکمل محکوم کرکے رکھ دیا گیا ہے اب حکومت زیادہ سے زیادہ اختیارات لے رہی ہے ہم حکومت کو دوتہائی اکثریت دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے منافی ہے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوری نظام کے لئے تباہی لارہا ہے اسمبلیاں ربڑ سٹمپ بن کر رہ گئی ہیں ،انہوں نے کہاکہ بجٹ کا حال دیکھ لیں عوام کو نچوڑ دیا گیا ہے بڑے جاگیر داروں پر ٹیکس نہیں لگایا غریب کسانوں کو رگڑ دیا گیا ہے پیٹرول کی قیمتیں اتنی زیادہ بڑھا دی گئی ہیں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ کمی کی گئی مگر اب پھر بڑھا دی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک پر مافیا کا راج ہے چینی و گندم پہلے برآمد اور پھر درآمد کئے جارہے ہیں چینی و گندم باہر بھیج کر اور واپس منگواکر اربوں روپے لوٹے جاتے ہیں چینی و گندم سکینڈل پر کیوں تحقیقات سامنے نہیں لائی جاتی ہیں گندم خریدنے کے معاملے پر مریم نواز نے دھوکہ دیا ایک سال میں زرعی گروتھ 6.4فیصد سے 0.5فیصد پر آگئی ہے اس حکومت کا سب سے بڑا کام قوم کے ٹیکس کے پیسے سے اشتہارات میں اپنی تشہیر کرانا ہے آج ملک کو فوڈ سیکیورٹی کے خطرات درپیش ہیں ایف بی آر کو گرفتاریوں کا اختیار دے دیا گیا ہے ایف بی آر کے پچیس ہزار ملازمین مافیاز کے ساتھ ملکر ملک لوٹ رہے ہیں حکومت صرف اپنی تشہر پر لگی ہے ہمارے احتجاج کے نتیجے پر سات آٹھ روپے یونٹ کم ہوئے بجلی کے تیرہ ہزار میگا واٹ اضافی پیدا کئے جارہے ہیںان تیرہ ہزار میگا واٹ کے کیپسٹی چارجز ادا کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ جھوٹے اعلانات سے نہیں اقدامات سے ملک بہتر ہوگا بھارت کے خلاف پوری قوم کھڑی ہوئی اور نالائق حکومت کے باوجود پاکستان کو عزت ملی حکومت اب بغلیں بجانا بند کریں اور کشمیر پر بات کریں انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے اس وقت تک مداخلت نہیں کی جب تک بھارت کو شکست ہوتی دکھائی نہیں دی ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی بات کی مگراب چپ کیوں سادھ لی ہے انہوں نے کہاکہ بلاول کا بیان غلط ہے کہ را اور آئی ایس آئی ملکر دہشتگردی ختم کریں حکومت بتائے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی ختم ہوگئی ہے کیا کشمیر پر بات شروع ہوگئی انہوں نے کہاکہ امریکہ و اسرائیل نے زور لگایا جب شکست ہونے لگی تو جنگ بند کرانے آگیا انہوں نے کہاکہ جنگ بندی ایران سے زیادہ اسرائیل کے فائدے میں تھی اگر کوئی ٹرمپ سے کشمیر پر منصفانہ ثالثی کی توقع رکھتا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ایک بار پھر ابراہم اکارڈ میں عرب ممالک اور پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے دبا ئوآرہا ہے اگر کسی طاقتور نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو عوامی قوت سے اسے ناکام بنائیں گے انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتااسرائیل کے حق میں بات کرنے والوں کے خلاف جماعت اسلامی کھڑی ہوگی جماعت اسلامی عوامی سطح پر رابطے کررہی ہے ملک میں 30 ہزار عوامی کمیٹیاں بنانے جارہے ہیںملک بھر میں بلدیاتی ادارے مفلوج ہیںسندھ میں میئر شپ پر قبضہ کردیا گیاسندھ میں ایک بارش کے بعد پیپلز پارٹی کے کارنامے سامنے آگئے پنجاب میں پورا ڈسکہ شہر زیرآب تھاڈسکہ کے سارے سڑکوں پر پانی تھا مگر تاثر چچا بھتیجی نے ایسا بنایا ہے کہ پنجاب ترقی یافتہ ہے انہوں نے کہاکہ جب تک بلدیاتی ادارے مضبوط نہیں ہونگے ایسے کام نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ عدالتوں سے عوام کو انصاف نہیں مل رہا سب حکومتیں فارم 47 والے ہیںپی ٹی آئی حکومت کا بھی خیبرپختونخوا میں بیڑا غرق ہے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرائے تو وہاں صوبائی حکومت نے قبضہ کرلیا ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے شہر ڈسکہ گیا ہوں وہاں سڑکوں کی تباہی دیکھی چچا بھتیجی نے اشتہارات پوری دنیا میں لگادیئے ہیں مگر عمل کچھ بھی نہیںہے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں بھی بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں سوات واقعہ بھی نااہلی کی انتہا ہے پی ڈی ایم اے یا این ڈی ایم اے ناکام ہوگئے ہیںاسلام آباد کے لئے پانی تک نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم مسلسل مطالبہ کررہے ہیں کہ بنیادی ٹیرف کم کیا جائے مجھے دکھ کا طعنہ دینے والے کراچی کے عوام کو دکھ دے رہے ہیں کراچی میں پی پی پی کے میئر کا قبضہ اسٹیبلشمنٹ نے کرایا ہے انہوں نے کہاکہ عدلیہ پر قبضہ مکمل کیا جارہا ہے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لینا جمہوریت پر قبضہ کرنے کا پلان تھا اب مخصوص نشستوں پر بھی سپریم کورٹ نے غیر آئینی فیصلہ دیا ہے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو مخصوص نشستیں قبول کرنے سے انکار کردینا چاہئے وہ اگر اپنے آپکو اپوزیشن کہتے ہیں تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کریں۔
۔۔۔اعجاز خان
مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات