جاپان میں شدید برف باری ،12افرادہلاک،بجلی،مواصلات،ٹریفک کا نظام درہم برہم،سینکڑوں کی تعداد میں اندرون اور بیرون ملک چلنے والی پروازیں منسوخ

پیر 17 فروری 2014 08:12

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)جاپان میں شدید برف باری کے باعث کم از کم 12افراد ہلاک،بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم،سڑکیں بند،کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے جاری برف باری سے45 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،کئی مقامات پر تقریباً ایک فٹ سے زائد برف پڑنے سے اہم شاہراہیں اور ائرپورٹس کو بند کرنا پڑا،حکام نے بتایا ہے کہ برف باری سے ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے،اندرون ملک چلنے والی 338 جبکہ12 انٹرنیشنل پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔