بھارت،ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کو بھی جوتا پڑ گیا

پیر 17 فروری 2014 08:09

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ پرایک نوجوان نے جوتاپھینک ماردیا تاہم خوش قسمتی سے جوتا وزیراعلیٰ بھو پندرسنگھ کونہیں لگ سکا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ ہریانہ ایک پروگرام کی رسم افتتاح پر مدعو تھے۔جوتا پھینکنے والے مشتعل نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ہریانہ کے وزیراعلی پر اس سے قبل کچھ روزپہلے بھی ایک مشتعل نوجوان نے اچانک حملہ کرکے تھپڑبھی مار ا تھا،پولیس نے اسے بھی گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :