شہباز شریف فارم ہاوٴس کی مد میں ٹیکس جمع کرانے والے واحد ایم پی اے ،وزیر اعلیٰ نے مجموعی طور پر 60لاکھ 60 ہزار80 8 روپے ٹیکس ادا کیا، 36 لاکھ 44 ہزار03 4 روپے انکم ٹیکس، 17 لاکھ 6 ہزار50 2 روپے زرعی ٹیکس اور 7 لاکھ 10 ہزار27 6 روپے فارم ہاؤس ٹیکس ادا کیا

پیر 17 فروری 2014 08:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مجموعی طور پر 60لاکھ 60 ہزار80 8 روپے ٹیکس ادا کیا ہے - ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے انکم ٹیکس کی مد میں 36 لاکھ 44 ہزار03 4 روپے اداکئے ہیں جبکہ انہوں نے17 لاکھ 6 ہزار50 2 روپے زرعی ٹیکس بھی ادا کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے فارم ہاؤس کی مد میں بھی 7لاکھ 10 ہزار 627 روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف فارم ہاؤس کی مدمیں ٹیکس ادا کرنے والے واحد ایم پی اے ہیں۔

متعلقہ عنوان :