جان کیری کا ایشیاء کی سب سے بڑی مسجد کا دورہ،غیر معمولی عبادت گاہ میں آنا انتہائی قابل اعزاز ہے،جان کیری،ہم سب ایک خدا اور ابراہیمی مذاہب کو ماننے والے ہیں،مہمانوں کی کتاب میں تاثرات

پیر 17 فروری 2014 08:11

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اتوار کو ایشیاء کی سب سے بڑی مسجد کا دورہ کیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے انتہائی باعث تکریم ہے کہ میں مسجد استقلال میں آیا ہوں ۔وہ20 منٹ تک وہاں رہے ۔اس موقع پر امام کے آئی الحاج علی مصطفی یعقوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔جان کیری نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی مقام ہے اور مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو السلامُ علیکم بھی کہا ۔

(جاری ہے)

جان کیری نے مہمانوں کے لئے مسجد میں رکھی گئی ایک کتاب میں اپنے خیالات بھی لکھے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس غیر معمولی عبادت گاہ میں آنا ان کے لئے انتہائی قابل اعزاز ہے۔ جان کیری نے کہا کہ ہم سب ایک خدا اور ابراہیمی مذاہب کو ماننے والے ہیں ۔ہم ایک دوسرے کے لئے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں۔استقلال مسجد 1961 ء میں اس وقت کے سربراہ سوئی کارنو نے بنائی تھی اور یہ17 سال میں مکمل ہوئی ۔اپنے دورے کے دوران جان کیری نے وہاں رکھا ہوا ایک بڑا ڈھول بھی دیکھا جو رمضان المبارک میں افطاری کے اعلان کے لئے بجایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :