چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کیس،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے عملہ کی تفصیلات مانگ لیں،الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے رابطہ کر لیا

پیر 17 فروری 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء) سپریم کورٹ میں دائر چار حلقوں میں ہونے والے انتخابات کی انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے مقدمے میں الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے عام انتخابات کے دوران انتخابی ڈیوٹی دینے والے وفاقی ملازمین اور عملے کی ایک ہفتے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا ہے کہ ملازمین کے اعدادو شمار ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اس بارے اپنی ایک رپورٹ تیار کرکے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گا۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست اور شکایت پر عام انتخابات کے دوران وفاقی ملازمین کو بطور انتخابی عملہ ڈیوٹی پر تعینات ہی نہیں کیا گیا ہے‘ پر الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ سپریم کورٹ نے 15 روز کیلئے سماعت ملتوی کردی تھی۔