پولیس پر خود کش حملے کے بعد پنجاب میں سکیورٹی پلان تشکیل دے دیاگیا،منزل سے پہلے پولیس بس کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے نہ ہی کسی اہلکار کو باہر سے بٹھایا جائیگا

پیر 17 فروری 2014 08:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)پولیس پر خود کش حملوں کے بعد پنجاب میں سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ۔سکیورٹی پلان کے مطابق کراچی میں پولیس پر خود کش حملے کے بعد پنجاب پولیس کی بس کے ساتھ2 سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پولیس لائن سے آنے اور جانے والی تمام بسیں چیک کی جائیں گی ۔بس کے دروازے اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے نہیں کھولے جائیں گے اور کسی بھی اہلکار کو باہر سے نہیں بٹھایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :