35لاپتہ افراد کیس،وفاقی حکومت کمیشن نہ بنا سکی،جسٹس سردار رضا نے 35 لاپتہ افراد بارے بطور کمیشن تقرری سے معذرت کرلی تھی

پیر 17 فروری 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء) وفاقی حکومت مالاکنڈ حراستی مرکز سے اٹھائے گئے 35 لاپتہ افراد کیس میں مبینہ طور پر ملوث ذمہ داروں کے تعین کیلئے یک رکنی کمیشن مقرر نہ کرسکی‘ جسٹس (ر) سردار رضا خان نے 35 لاپتہ افراد بارے بطور کمیشن تقرری سے معذرت کرلی تھی جس پر وفاقی حکومت نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کو بتایا تھا کہ وہ ایک اور کمیشن مقرر کرنا چاہتے ہیں لہٰذا اس کیلئے وقت دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالتی احکامات اور وقت دئیے جانے کے باوجود وفاقی حکومت نے نیا کمیشن مقرر نہیں کیا۔ مقدمے کی سماعت اگلے ہفتے کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :