وہاڑی،مسافر کوچ اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم،میاں بیوی سمیت 6 مسافر جاں بحق ،20 زخمی ہوگئے

پیر 17 فروری 2014 08:08

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)وہاڑی میں حاصل پور روڈ پر مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت6 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے وہاڑی ڈی ایچ کیو متنقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ذرائع کے مطابق کوٹ آباد سے فیصل آباد جانیوالی مسافرکوچ وہاڑی کے قریب8 کلو میٹر کے فاصلے پر لڈن باغ آرائیاں میں حاصل پور روڈ پر پہنچی تو اچانک موٹر سائیکل گاڑی کے سامنے آگیا ۔مسافر کوچ کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے الٹ کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موقع پر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سمیت بس کے6 مسافر جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :