مصر، سینائی میں سیاحوں کی بس پر بم حملہ، کم از کم چار افراد ہلاک

پیر 17 فروری 2014 08:10

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)مصر ی علاقے سینائے میں اسرائیلی سرحد کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3کوریائی سیاح اور 1مصری ڈرائیور سمیت کم از کم 4افراد ہلاک جبکہ 13افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیارپوٹس کے مطابق مصر میں اسرائیلی سرحد کے قریب واقع جزیرہ نما علاقے صناعی میں سیاحوں کی بس کے قریب زور دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 3کوریائی سیاح اور 1مصری ڈرائیور ہلاک جبکہ 13افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو مصر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوئی کہ یہ کوئی کار بم دھماکا تھا یا سڑک پر نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ دھماکا قریبی اسرائیلی علاقے میں بھی سنا گیا۔قاہرہ میں سکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس بس پر حملہ اس وقت ہوا، جب یہ بس اسرائیلی علاقے سے مصر میں داخل ہوئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمیوں کی ممکنہ دیکھ بھال کے لیے اسرائیل میں بھی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ گزشتہ برس جولائی میں صدر محمد مرسی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے مصری علاقے سینائی میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :