کراچی میں رینجرز آپریشن ،ایک اہلکارزخمی،جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک ،کاروائی کے دوران رینجرز اہلکاروں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملہ کیا گیا،ترجمان رینجرز

پیر 17 فروری 2014 08:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)کراچی میں اتحاد ٹاوٴن کے علاقے محمد خان کالونی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ جوابی کاروائی میں 3 ملزمان مارے گئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق اتحاد ٹاوٴن کے علاقے محمد خان کالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران رینجرز اہلکاروں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا۔رینجرز کی جانب سے جوابی کاروائی کے بعد دہشت گرد حب ریور روڈ کی جانب فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لئے آپریشن کیا گیا ، جہاں ملزمان اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر3ملزمان مارے گئے جن کے قبضے سے دستی بم 2 ایس ایم جی رائفل اور ایک پستول بھی برآمد ہو ئی ہیں۔ آپریشن میں رینجرز کے 1000 اہلکار شریک ہیں، جبکہ آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکار اور رینجرز کمانڈوز کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔