دو سالوں کے دوران خیبرپختونخواہ کو وفاقی حکومت کی طرف سے رائلٹی کی مد میں تین کھرب 68 ارب 27 کروڑ روپے ادائیگیوں کا انکشاف

پیر 17 فروری 2014 08:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء) گزشتہ دو سالوں کے دوران صوبہ خیبرپختونخواہ کو وفاقی حکومت رائلٹی کی مد میں تین کھرب 68 ارب 27 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اخراجات کو پورا کرنے کیلئے قابلک تقسیم پول ٹیکسز میں صوبائی حصہ 14.62 فیصد اور قابل تقسیم ٹیکسز کی خالص آمدنیوں کا ایک فیصد حاصل کرنے کا استحقاق ہے دستاویزات کے مطابق خام تیل پر رائلٹی اور گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں رقم حقییق طور پر جمع کرنے کی بنیاد پر قابل ادائیگی ہوتی ہے دستاویزات کے مطابق گزشتہ دو سال میں صوبہ خیبرپختونخواہ کو ٹیکس ڈبلیو ٹی ایک فیصد ‘ قابل تقسیم پول کا حصہ 14.62 فیصد ‘ خام تیل رائلٹی اور گیس ڈویلپمنٹ سرچارج ملا کر کل 368 ارب 27 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔