شامی سرحد کے قریب باردو سے لدی گاڑی برآمد کر لی، لبنانی فوج

پیر 17 فروری 2014 08:10

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)لبنانی فوج نے شامی سرحد کے قریب باردوی مواد سے لدی ایک گاڑی برآمد کر لی ہے۔ فوجی حکام کے مطابق اس گاڑی پر شبہ اس وقت بڑھا، جب اس کا ڈرائیور گاڑی کو فوجی چیک پوسٹ سے قریب چھ سو میٹر دور کھڑا کر کے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی شامی علاقے قلمون سے لبنان کی وادی بیکا میں داخل ہوئی تھی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس گاڑی میں 220 پاوٴنڈ دھماکا خیز مواد موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :