اسلام آباد ہائیکوٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب امید وار شیریں عمران کو جنرل سیکر ٹری منتخب کرنے پر الیکشن بورڈ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی

پیر 17 فروری 2014 08:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)اسلام آباد ہائیکوٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب امید وار شیریں عمران کے جنرل سیکر ٹری منتخب کرنے پر الیکشن بورڈ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج (پیر)کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکوٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں الیکشن بورڈ نے جنرل سیکرٹری کی امیدوار شیری عمرا ن کو بلامقابلہ منتخب قرار دئیے جانے پر مخالف امیدواروقاص ملک نے الیکشن بورڈ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی ۔

درخواست پر مقدمہ کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ کرے گا۔واضح رہے کہ مخالف امیدوار وقاص ملک کا ہائی کورٹ کا تجربہ دس سے کم ہونے کی وجہ سے طارق محمود جہانگیر ی کی قیادت میں ایکشن بورڈ نے وقاص ملک کے کاغذات مسترد کر دئیے تھے ۔

(جاری ہے)

الیکشن بورڈ کے فیصلے کے خلاف وقاص ملک نے اسلام آباد ہا ئی کورٹ میں رٹ دائر کر دی تھی۔ جس کی سماعت آج(پیر) جسٹس شوکت عزیز پر مشتمل سنگل بینچ کرے گا ۔

اس سے قبل الیکشن بورڈ نے دو صدارتی امیدواروں محسن اختر کیانی اور محمد شاہد کمال کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دےئے تھے ۔الیکشن بورڈ نے وائس چےئر مین کے منصب کے لیے تین امیدوار فنانس سیکرٹر ی اور ایگز یکٹو کونسل کے امید وار وں کو وکالت نامہ کم ہونے کی وجہ سے آج (پیر) تک مہلت دی تھی ۔نیز ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے لئے پولنگ بائیس فروری ہفتہ کو صبح 9سے شام چار بجے تک ہو گی ۔