افغانستان ،نیٹو قافلے پر حملہ،7 فوجی،جوابی کارروائی میں 9طالبان مارے گئے

پیر 17 فروری 2014 08:11

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17فروری۔2014ء)افغانستان میں اتحادی فوج کے قافلے پر طالبان کے حملے میں7 فوجی ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں9 طالبان بھی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ صوبہ ننگر ہار میں جلال آباد ،کابل شاہراہ پر افغان طالبان نے نیٹو فورسز کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں نیٹو فورسز کے سات فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک ٹینک سمیت متعدد گاڑیاں بھی بھی تباہ ہوئیں ۔حملے کے بعد نیٹو کے جنگی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ کے مطابق حملے میں9 طالبان نے حصہ لیا ۔نیٹو کی بمباری میں مارے گئے ۔

متعلقہ عنوان :