Waqt Majboor Hai

وقت مجبور ہے

وقت مجبور ہے

فاخرہ نورین

ریت بہتے ہوئے وقت جیسی تبہ کاریوں کے لیے خاص بدنام ہے

استعارہ ہے انسان کی بے بسی کے لیے

بھربھری ریت ہو، وقت ہو

بند مٹھی سے پھسلیں تو

خالی ہتھیلی بڑی رائیگانی کی تصویر ہے

ریت اور وقت کی خو میں ہے،یہ مٹا دیتے ہیں

نقش کوئی بھی ہو،نام کیسا بھی ہو

نقش بر ریگ بھی نقش بر آب جیسا فنا یافتہ

ہاں مگر ایک پل!

ایک پل آج بھی ہے زمانوں سے ٹھہرا ہوا

ریت بننے چلی قتل گاہِ جنوں تو اسے منہ کی کھانی پڑی

گرد ہونا پڑا

وقت اپنی روانی میں خیمہ گہہِ جذب و مستی بہا نہ سکا

اور پتھرا گیا

وقت مجبور ہے اس میں ہمت نہیں

اہلِ بیتِ نبی و محبان کے نامِ نامی مٹائے

ریت معذور ہے،دسترس ہی نہیں

کربلا سے حسین ابنِ حیدر کے سجدے کا نقشِ دوامی مٹائے

فاخرہ نورین

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1238) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Fakhra Noreen, Waqt Majboor Hai in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Marsiya, and the type of this Nazam is Islamic Urdu Poetry. Also there are 23 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.6 out of 5 stars. Read the Islamic poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Fakhra Noreen.