Akhri Admi Ka Rijz

آخری آدمی کا رجز

مصاحبین شاہ مطمئن ہوئے کہ سرفراز سربریدہ بازوؤں سمیت

شہر کی فصیل پر لٹک رہے ہیں

اور ہر طرف سکون ہے

سکون ہی سکون ہے

فغان ِ خلق اہل طائفہ کی نذر ہو گئی

متاعِ صبر وحشت ِدعا کی نذر ہو گئی

اُمید ِاجر بے یقینیٔ جزا کی نذر ہو گئی

نہ اعتبار ِ حرف ہے نہ آبروئے خون ہے

سکون ہی سکون ہے

مصاحبین شاہ مطمئن ہوئے کے سرفراز سر بریدہ بازوؤںسمیت

شہر کی فصیل پر لٹک رہے ہیں اور ہر طرف سکون ہے

سکون ہی سکون ہے

خلیجِ اقتدار سرکشوں سے پاٹ دی گئی

جو ہاتھ آئی دولت ِ غنیم بانٹ دی گئی

طناب ِ خیمۂ لسان و لفظ کاٹ دی گئی

فضا وہ ہے کہ آرزوئے خیر تک جنون ہے

سکون ہی سکون ہے

مصاحبین شاہ مطمئن ہوئے کے سرفراز سربریدہ بازوؤں سمیت

شہر کی فصیل پر لٹک رہے ہیں

اور ہر طرف سکون ہے

سکون ہی سکون ہے

افتخار عارف

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(259) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Iftikhar Arif, Akhri Admi Ka Rijz in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Nazam, and the type of this Nazam is Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 108 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.4 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Iftikhar Arif.