Ohood Faramoshoon Ka Alif Laila, Urdu Nazam By Jameel Ur Rahman

Ohood Faramoshoon Ka Alif Laila is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Jameel Ur Rahman. Ohood Faramoshoon Ka Alif Laila comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Ohood Faramoshoon Ka Alif Laila on this page of UrduPoint.

عہد فراموشوں کی الف لیلہ

جمیل الرحمان

شکاریوں کا جشن جاری ہے

میرے چاروں طرف

اُن مذبوح پرندوں اور مچھلیوں کے ڈھیر لگے ہیں

جن کے مردہ اجسام پر

ہوا اور پانی کے رشتے توڑ کر بکھیر دیے گئے

سبھی نے ہوا اور پانی سے

ایک عہد کیا تھا

مگر کسی نے

اُس کی پاس داری نہ کی

کوئی نہ کوئی

ایک جشن مناتا رہا

کہ ہم سب شکاری تھے

جنگلوں میں الاؤ دہکتے رہے

اور گھروں میں وقت

محرومیوں کی ہتھیلیوں کی

موت اور فاقوں سے حنا بندی کرتا رہا

زندگی کی گلیوں پر طاری حبس

کون دیکھتا

ہوا عہد فراموشوں سے ناراض تھی

اور پانی اُن پر ماتم کناں

میں نے دیکھا

کہ وہ چراغ کی لو میں

روشنی کے ساتھ رقص زن

اندھیرے اور دھوئیں سے غافل ہیں

اور نیم تاریک دیواروں سے باتیں کرتے

سیاہ کواڑوں پر ہوتی دستک کے قدموں میں اپنے ہونٹ بچھاتے

ایسی دہشت میں لپٹی عمر کے سائے میں سانس لے رہے ہیں

جس سے نجات پانے کے لیے

ہر عہد توڑ کر

وہ مچھلیوں اور پرندوں کا شکار کرتے ہیں

میں

اُن کے ہر جشن کا گواہ

لمحہ بہ لمحہ

ان چاہی مگر یقینی موت کے قدموں کی دھمک سنتا

اندر ہی اندر لرزتا

اُن میں ہونے کے باوجود

صرف یہ سوچ کر

روز ایک نظم لکھتا رہا

کہ شاید وہ بہانہ بن جائے

میری زندگی میں

ایک اور دن کے اضافے کا

جمیل الرحمان

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2023) ووٹ وصول ہوئے

You can read Ohood Faramoshoon Ka Alif Laila written by Jameel Ur Rahman at UrduPoint. Ohood Faramoshoon Ka Alif Laila is one of the masterpieces written by Jameel Ur Rahman. You can also find the complete poetry collection of Jameel Ur Rahman by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Jameel Ur Rahman' above.

Ohood Faramoshoon Ka Alif Laila is a widely read Urdu Nazam. If you like Ohood Faramoshoon Ka Alif Laila, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.