Band Gali

بند گلی

بند گلی

اس طرف سے دیکھیں تو

ایک پل کو لگتا ہے

جیسے کچھ نہیں ہو گا

جیسے جب چلیں گے ہم تو گزر ہی جائیں گے

اپنی نامکمل سی سوچ کے بہاوؑ میں

اپنے اپنے جذبوں کی ڈولتی سی ناوؑ میں

جیسے جب بڑھیں گے ہم پار کر ہی جائیں گے

وقت نے جو رکھے ہیں راستوں میں دریا سے

جیسے جب پکاریں گے تو اتر ہی جائیں گے

کیا عجب تماشہ ہے ، کیوں لگا کے رکھا ہے

سانس کو صلیبوں پر کیوں سجا کے رکھا ہے

اب جلن کا رونا کیوں ؟ درد کا گلہ کیسا !

آگ کو ہتھیلی پر خود اٹھا کے رکھا ہے

خواہشوں کے جسموں کو

فیصلوں کی چادر میں ہم اگر چھپا بھی لیں

لمحہؑ غروب سے

مستعار لے کر اپنی

پتلیوں ، پپوٹوں میں آگ سی جلا بھی لیں

تو بھی یہ تمنائیں

نیم برہنہ جیسے ، اک بدن سی لگتی ہیں

بے کفن سی لگتی ہیں

اس طرف یہ طے ہے کہ

اضطراب بیٹھا ہے

ہم نے جھیل رکھا ہے

اک عذاب بیٹھا ہے

سطح آب مت دیکھو

اصل میں جو طوفاں ہے زیر آب بیٹھا ہے

اس طرف کا شیوہ ہے اک شکست جنموں کی

اور یہ محبت کہ تیرہ بخت جنموں کی

نہ کوئی وفا ممکن، نہ یہ پیار ممکن ہے

یہ سفر نہیں ممکن نہ قرار ممکن ہے

بند گلیوں سے بتاوؑ کب فرار ممکن ہے

بند گلیوں سے بتاوؑ کب فرار ممکن ہے

ذیشان احمد ذکیؔ

ذیشان احمد ذکی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(722) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Your Thoughts and Comments

Band Gali by Zeeshan Ahmad Zaki - Read Zeeshan Ahmad Zaki's best Shayari Band Gali at UrduPoint. Here you can read the best poetry Band Gali of Zeeshan Ahmad Zaki. Band Gali is the most famous poetry by emerging poet, Zeeshan Ahmad Zaki. People love to read poetry by Zeeshan Ahmad Zaki, and Band Gali by Zeeshan Ahmad Zaki is best among the poetry collection by new poet Zeeshan Ahmad Zaki.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Zeeshan Ahmad Zaki. On this page, you can read Band Gali by Zeeshan Ahmad Zaki. Band Gali is the best poetry by Zeeshan Ahmad Zaki.

Read the Zeeshan Ahmad Zaki's best poetry Band Gali here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Zeeshan Ahmad Zaki, regard it as the best poetry Band Gali of Zeeshan Ahmad Zaki.

We recommend you read the most famous poetry, Band Gali of emerging poet Zeeshan Ahmad Zaki, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.