آل پاکستان انجمن تاجران اور تاجر برادری کا وفاقی حکومت کے اقدامات کے خلاف 29ستمبر کو ایف بی آر دفتر میں دھرنا دینے کا اعلان

منگل 21 ستمبر 2021 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ملک بھر کے تاجر رہنماوں نے اعلان کیا ہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران اور تاجر برادری وفاقی حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈی ننس کے ذریعہ تاجروں پر سیلز ٹیکس نافذ کرنے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاجرں کو ہراساں کرنے کے خلاف 29 ستمبر کو اسلام آباد ایف بی آر دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی ۔

تاجروں کو رلانے والے حکمرانوں کا قرضہ سود سمیت واپس کریں گے ۔ عمران خان آپ گھبرائے نہیں تاجر آ رہے ہیں اور اب اپنے مسائل کے حل کے لیے اسلام آبادمیں بیٹھیں گے ۔ اگر صدارتی آرڈی ننس واپس نہیں لیا گیا اور ہمارے مسائل حل نہیں کیے گئے تو ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے بلکہ حکومت کو رخصت کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تاجر رہنماوں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمن بلوچ ، نائب صدر جمیل پراچہ ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم میر اور دیگر نے مقامی لان میں سندھ تاجر اتحاد کی جانب سے کراچی تاجر کنونشن 2021 سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کنونشن کی سرپرستی آل پاکستان انجمن تاجران نے کی ۔ کراچی تاجر کنونشن 2021 میں خواجہ محمد شفیق چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران ، اجمل بلوچ صدر آل پاکستان انجمن تاجران ، جمیل احمد پراچہ چیئرمین سندھ تاجر اتحاد ، نیو جوڑیا بازار کے سی ای او سید عدنان حسین اور سینئر نائب صدر آل پاکستان انجمن تاجران ، نعیم میر سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران، شاہد غفور پراچہ صدر پنجاب آل پاکستان انجمن تاجران پاکستان ، قیوم قریشی صدر سندھ آل پاکستان انجمن تاجران تاجر کنونشن میں سندھ تاجر اتحاد مینجنگ کمیٹی کے سلیم میمن سینئر نائب چیئرمین ، مرزا صادق بیگ نائب چیئرمین ، سلیم بٹلہ صدر ، عبدالرحمن خان جنرل سیکرٹری ، محمد ارشد خان سینئر نائب صدر ، سلطان روم سواتی سینئر نائب صدر ، عبدالغنی میمن سینئر نائب صدر ، شبیر احمد ضلعی نائب صدر ، اسحاق شیخ جوائنٹ سیکرٹری ، محمد اسماعیل لالپوریہ ترجمان ، فیاض احمد ضلعی نائب صدر ، ندیم علی ، محمد نعیم نائب صدر ، محمد اسحاق ضلعی نائب صدر ، محمد وسیم ، سید محمد فہد نائب صدر ، زاہد حسین نائب صدر ، ذوالفقار (زلفی) ضلعی نائب صدر ، یونس حسین (بچو) ضلعی نائب صدر ، محمد شاہد نائب صدر جامع ایریا ، محمد شیراز ، شجاع الدین اور دیگر نے شرکت کی ، شرجیل گوپلانی ، سعداللہ اور دیگر شریک ہوئے ۔

تاجر کنونشن میں سلیم میمن ، آل کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینئر رضوان عرفان ، آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے صدر تاج عباسی ، تاجر رہنما فہیم نوری ، عبدالحمید پیرزادہ ، آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق خان ، سینئر تاجر رہنما انصار بیگ ، تاجر رہنما توفیق بیگ اور دیگر شریک ہوئے ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکس چور نہیں ہیں ۔

ایف بی آر میں چور بیٹھے ہیں ۔ ایف بی آر والوں کے اثاثے چیک کر لیں تو ملک کا سارا قرضہ اتر جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی عیاشیاں عروج پر ہیں ۔ سب حکمران کرپشن میں ملوث ہیں ۔ پوری تاجر برادری ٹیکس دیتی ہے ۔ ہم ٹیکس چور نہیں ہیں ۔ ایک ایک شہری آپ کو ٹیکس دے رہا ہے ۔ کرپشن پر سزائے موت رکھی جائے تو یہ ہی یہ ملک ٹھیک ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی آرڈی ننس کی واپسی تک اسلام آباد میں احتجاج جاری رکھیں گے ۔

سیلز ٹیکس کا گوشوارہ انگریزی میں ہے ۔ ہماری قومی زبان اردو ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکرنے میں بھی حکومت ناکام رہی ۔ اس ملک کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے ۔ تاجر سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کو مسترد کرتے ہیں ۔ 41 ہزار لوگوں کو پکڑنے کے لیے 80 لاکھ لوگوں کو پریشانی میں ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مینو فیکچرر ، امپورٹر ، ایکسپورٹر اور تاجر برادری چور نہیں ہے ۔

ٹیکس وصول کرنے والا چور ہے ۔ ہماری بات جائز ہے ۔ وزیر اعظم ہم سے مناظرہ کر لیں ۔ باہر کا وزیر اعظم پیدل جاتا ہے اور ہمارا وزیر اعظم ہیلی کاپٹر میں جاتا ہے ۔ کاروبار میرا ہے ہم کسی کو کیوں ڈیوائس لگانے دیں گے ۔ ہم ایف بی آر کو کاروبار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں تاجروں کے مسائل حل کیے ، موجودہ حکومت ہم سے معاہدہ کرکے مکر گئی ہے ۔

یہ تو ریاست مدینہ کی حکومت ہے ۔ آپ نے معاہدہ توڑا ہے ہم آپ سے جنگ کرنے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 29 ستمبر کو ٹرین مارچ کرکے اسلام آبادمیں بھرپور احتجاج کریں گے ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام تاجر رہنماوں کو اس کنونشن میں شرکت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ یہ کامیاب پروگرام ہے ۔

جمیل پراچہ اور عبدالرحمن کراچی کے تاجروں کے ستون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کہتا تھا کہ میں انہیں رلاوں گا ، آج اس نے پورے ملک کو رلا دیا ہے ۔ ہم تاجر لوگ ہیں ۔ ہم قرضہ بھی لیتے ہیں تو سود سمیت واپس کرتے ہیں ۔ آج ہمیں رلایا ہے ،29 ستمبر کو اسلام آباد میں تمہیں رلائیں گے اور سود سمیت تمہارا قرضہ واپس کریں گے ۔ تاجروں کے معاشی قتل عام کا بدلہ لیں گے ۔

اس چور اور کرپٹ حکومت سے بدلہ لیں گے ۔ کراچی والوں کھڑے ہو جاو ، تم کھڑے ہو گے تو پورا ملک کھڑا ہو جائے گا ۔ 29 ستمبر کو اسلام آباد جا کر اپنے مطالبات حل کرائیں گے ۔ عمران خان اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے ہم آ رہے ہیں ۔ یہ رات کے اندھیرے میں آرڈی ننس لائے ، یہ حکومت میں لوگ چور ، ڈکیت اور لٹیرے ہیں ۔ ہم حکومت کو گھر بھیج دیں گے ۔ نیو جوڑیا بازار کے معظم افتخار نے کہا کہ ہم سید عدنان حسین کی جانب سے تاجروں کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں ۔

کراچی والے ٹیکس چور نہیں ہیں ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل احمد پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر اجمل بلوچ اور جنرل سیکرٹری نعیم میر سمیت دیگر تاجر رہنماوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ اس کامیاب تاجر کنونشن پر تمام تاجر رہنماوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آج تاجر بہت پریشان ہے ۔

کورونا کے سبب لاک ڈاون کے نام پر تاجروں کے کاروبار بند کرائے گئے ۔ پہلے ہڑتال کے نام پر کاروبار بند کرایا جاتا تھا آج اسسٹنٹ کمشنر آکر ہمارا کاروبار بند کرا دیتا ہے اور لاکھوں روپے جرمانہ کیا جاتا ہے ۔ ہمارے ٹیکس سے حکومت چلتی ہے ۔ ابھی ہماری صوبائی گورنمنٹ سے جان چھوٹی ہے ۔ اب وفاق نے کھیل شروع کر دیا ہے ۔ صدارتی آرڈی ننس کے ذریعہ ایف بی آر تاجروں سے پانچ سال کا ریکارڈ مانگ رہے ہیں ۔ ایف بی آر نے پانچ سالوں میں کتنی رشوت لی یہ بھی بتائیں ۔ اس حکومت نے تین سال میں تاجر دیوار سے لگا دیئے ہیں۔ ایف بی آر کے ساتھ نادرا اور نیب کو ملا کر حکومت تاجروں کو ہراساں کر رہی ہے ۔ تاجروں کو گرفتار کرنے کا خیال حکومت دل سے نکال دے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا