تیر و ترکش

بدھ 18 مارچ 2020

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#کراچی کو دارالخلافہ بناکر ماضی کی غلطی کو درست کیا جائے، سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کا مطالبہ
پہلے جمہوریت والی غلطی درست کرکے ملک میں خلافت لے آئیں پھر دارالخلافہ بھی بنا لیں کراچی کو۔
#متنازع الیکشن کے بعد آنے والی حکومت کی ناکامیاں سب جانتے ہیں، شاہد خاقان عباسی
لیکن وہی بات کہ #
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہے
#کورونا وائرس نے بڑے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا، ارکان پارلیمان اور اعلیٰ افسر شامل۔


شاید اسی بہانے بڑے لوگوں کو اپنے گھروں کے ”حالات“ کا پتا چل جائے۔
#جس معاشرے میں آزادیٴ اظہار نہ ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ
اور جس معاشرے میں اظہار کی مادر پدر آزادی ہو اس کی تباہی میں کوئی شک نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)


#صدر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
واپسی پر کیا ہوگا؟
#چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس نہ لانے کا فیصلہ درست تھا، زلفی بخاری
اور پاکستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے کوئی درست فیصلہ کب ہوگا؟
#نوازشریف کا بھارت سے کوئی کاروباری مفاد نہیں، خواجہ آصف
چل رہن دے رہن دے۔


#کورونا، حکومت آئی ایم ایف سے ریلیف لینے میں کامیاب۔
یہ ریلیف بھی عوام کے لیے تکلیف کا باعث ہی نہ بنے۔
#عوام تنہائی اختیار کریں، وزیراعلیٰ سندھ
جس طرح حکمران عوام کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں؟
#ایمان مضبوط کریں، صبح صدقہ کرکے نکلیں، مولانا طارق جمیل
لگتا ہے آج کل ہونے والی ہائی پروفائل ملاقاتوں سے یہ نتیجہ نکالا ہے مولانا صاحب نے!
#عدلیہ، صحافت ریاست کے بنیادی ستون، ہلانے نہیں دیں گے، لاہور ہائی کورٹ
ہلانے نہیں جناب، اب نوبت ان ستونوں کو گرانے کی آگئی ہے۔


#بھارت کشمیریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
بھارت سے یہ مطالبہ بتا رہا ہے کہ محترمہ بھولپن کے اعلیٰ درجے پر فائز ہیں۔
#گری حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں، خاقان عباسی
یہ آپ اپنی صفائی دے رہے ہیں یا ن لیگ کی پالیسی بیان کررہے ہیں؟
#ہمیں سڑکوں پر احتجاج کے لیے مجبور کیا جارہا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اور آپ ابھی مجبور ہونے کے موڈ میں نہیں!
#کورونا، قوم گھبرائے نہیں، جلد خطاب کروں گا، وزیراعظم
یہ بھولپن ہے یا تکیہ کلام وزیراعظم صاحب کا …فیصلہ آپ پر۔


#وزیراعظم نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دے دی، بجٹ منظور۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی مشکیں مزید کسنے کی تیاریاں۔
#ق لیگ اور پی ٹی آئی ارکان سے رابطے میں ہیں، ن لیگی رہنما رانا تنویر کا دعویٰ
رابطے حد سے بڑھ جائیں تو غم ملتے ہیں …رانا صاحب!
#جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ، پی ٹی آئی ارکان بھی تقسیم ہوگئے۔


پی ٹی آئی ارکان کا یہ تقسیم نوراکشتی لگتی ہے۔
#صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو رجوع الی اللہ مہم کی قیادت کرنی چاہیے، سراج الحق
سراج بھائی! جس کا کام اسی کو ساجھے۔
#نوازشریف کی صحت پر سوالات اٹھتے ہیں، اعتزازاحسن
آپ نے تو مرحومہ کلثوم نواز کی علالت پر بھی سوال اٹھا دیا تھا جناب!
#حکومت سارے محاذ ایک ساتھ کھولے گی تو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، راہنما ایم کیو ایم عامر خان
حکومت سے زیادہ یہ بات اپنے فروغ نسیم صاحب کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔


#پیش کش ہوئی تو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ قبول کرلوں گا، شعیب اختر
سارا گاوٴں مر جائے پھر بھی کون نمبر دار نہیں بن سکتا ہے… پتا ہے ناں آپ کو!
#حکومت نہیں چاہے گی میڈیا سے جڑا شخص نیب زدہ ہو، معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات
مشرف زدہ، زرداری زدہ اور نواززدہ اشخاص بھلے حکومت سے جڑے رہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :