ماہ اکتوبر پاکستان سمیت دنیا بھر میں نہایت اہمیت کا حامل
پیر 29 ستمبر 2025 23:43
(جاری ہے)
24اکتوبر1954ء کو اس وقت کے گورنر جنرل غلام محمد نے پاکستان میں جمہوریت کی بساط لپیٹے ہوئے دستور ساز اسمبلی توڑ دی ۔سال 2001ء میں ماہ اکتوبر کے دوران امریکہ وبرطانیہ نے اپنی فوجیں افغانستان میں اتاریں اور وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں لاکھوں معصوم افراد موت کی گھاٹیوں میں اتار دیے گئے پاکستان کو اس دوران بدترین معاشی بدحالی،خود کش حملوں،ڈرون حملوںاور سیاسی انتشار کا سامنا کرنا پڑا پاک فوج کے بہترین اقدامات سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔
8اکتوبر 2005ء کوملک کا بدترین زلزلہ آیا جس سے ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے بلکہ ایک نسل ختم ہوگئی20برس گزر جانے کے بعد بھی زلزلہ کے متاثرین کے زخموں سے خون رس رہا ہے۔ پاکستانی سیاست میں اکتوبر کا مہینہ ایک اہمیت رکھتا ہے عمران خاں،بے نظیر بھٹو، نواز شریف، پرویز مشرف اور مولانا فضل الرحمن کی زندگی کے کئی ناقابل فراموش واقعات بھی اسی مہینے میں پیش آئے۔عمران خاں 5 اکتوبر 1952 ء کو پیداہوئے تھے۔10 اکتوبر 2002 کو ہونے والے انتخابات میں مولانا فضل الرحمن نے متحدہ مجلس عمل(ایم ایم ای) کی قیادت کی تھی۔نواز شریف 24 اکتوبر 1990 کے الیکشن کے نتیجے میں وزیراعظم بنی.6 اکتوبر1993کے الیکشن کے نتیجے میں بینظیر دوبارہ وزیراعظم بنیں۔پاکستانی سیاست کے اہم ترین کردار اور اپنے وقت کے دو طاقتور وزاء اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کو بیک جنبش قلم گھر بھجوانے والے صدر پاکستان غلام اسحاق خان کا انتقال بھی ماہ اکتوبر میں ہواتھا سابق صدر غلام اسحاق خان نے اپنی پوری زندگی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزار دی اور وہ بہت سے رازوں کے امین تھے وہ تمام راز اپنے سینے میں لے کر خاک تلے دفن ہو گئے یوں رہتی دنیا تک وہ راز راز ہی رہیںگے۔12اکتوبر1999ء کو منتخب وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حکومت بد طرف کر دی گئی تھی جس کے بعد شریف برادران کو جلاوطنی اختیار کرنا پڑی ملکی تاریخ میں چیف جسٹس آف پاکستان کو ان کے منصب سے معطل کر دیا گیاجبکہ ملک میں مقامی حکومتوں کے قیام جیسے تجربات کیے جاتے رہے ۔18اکتوبر 2007ء کو کراچی میں سانحہ کارساز ہوا جس میں بے نظیر بھٹو کے قافلے پر بموں سے حملہ ہواجس میں پیپلز پارٹی کے 124سے زائد کارکن جاں بحق و زخمی ہوئے تھے جبکہ ماہ اکتوبر میں ہی محترمہ بے نظیر بھٹو ملک کی و زیر اعظم منتخب ہوئیں ۔10اکتوبر2021ء کو وطن عزیز کے عظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ہوا۔یکم اکتوبر1951کو پاکستان کے معیاری وقت کا اطلاق ہوا۔27اکتوبر1960ء کوپاکستان کے بئے دارالحکومت اسلام آباد کا سنگ بنیاد رکھا گیاتھا۔7اکتوبرکو ریاست بہاول پور اور11اکتوبر 1947ء کو ریاست خیر پور نے پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 27 اکتوبر2009ء کو پشاور کے قصہ خوانی بازار میں بم دھماکہ ہوا جس میں 113افراد جاں بحق ہوئے۔ماہ اکتوبر 1979ء میں جہانگیر خان اسکوائش کے عالمی چیمپیئن بنے۔اکتوبر1087ء کو قاضی حسین احمد امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے۔ ماہ اکتوبر میں سر سید احمد خان، پطرس بخاری، قوال نصرت فتح علی خان،فلم سٹار وحید مراد،جاوید شیخ پیدا ہوئے۔ماہ اکتوبر میں ساحر لدھیانوی،آغا شورش کاشمیری، شاعر مشرق علامہ اقبال کے فرزند جسٹس(ر) جاوید اقبال، معروف معروف افسانہ نگار ممتاز مفتی،ناول نگار رضیہ بٹ ،ڈاکٹر شیر افگن نیازی ،بیگم نصرت بھٹو،عظیم مزاح نگار کرنل محمد خا ن،ضیاء الحق قاسمی،معروف اداکار سید کمال،گلوکار مسعودر انا ،گلوکارہ زبیدہ خانم نے وفات پائی،سابق گورنر سندھ حکیم سعید اور مولانا اعظم طارق حملہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ماہ اکتوبر میں پاک فوج کے لانس نائیک محمد محفوظ کو بعد از شہادت نشان حیدر سے نوازا گیا۔ماہ اکتوبر میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمر افراد،سبزی خوروں،اساتذہ کرام ،دماغی صحت ،ہاتھ دھونے ،خوراک،اقوام متحدہ کے عالمی ایام منائے جاتے ہیں۔اس طرح اکتوبر کا مہینہ پاکستان کیلئے تاریخی اور سیاسی اہمیت رکھتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بورے والا،موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجا جاں بحق
-
اوورسیز پاکستانیوں سے جون میں 3.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول، سالانہ بنیاد پر 2فیصد اضافہ
-
کارگو طیارہ حادثہ: پاک بحریہ کا 10 ہزار فٹ گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
-
سماعت سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنیں گے
-
پاکستان میں پائیدار امن کے لیے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے، حافظ طاہر اشرفی
-
چین اور پاکستان کا باہمی تعلق صر ف دو حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مضبوط رشتہ ہے،فیصل کریم کنڈی
-
توانائی بحران سے ایشیائی معیشتیں شدید متاثر، اے ڈی بی کا مہنگائی بڑھنے کا خدشہ
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56کروڑ 80لاکھ ڈالر ہوگئیں
-
چیئرمین خالد مقبول نے چوری چھپے الیکشن کمیشن سے چار بار عہدے میں توسیع لی ‘ مصطفی کمال
-
قرآن و سنہ موومنٹ کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملکی سلامتی، اسلامی اقدار، توانائی، فلسطین اور آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے
-
گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری کا ایم ایم ڈی سی کا دورہ، گردوں کے مریضوں کے لیے فلاحی خدمات کو سراہا
-
مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.