احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے‘ مولانا سمیع الحق،یہ احتجاج کا موقع ہے اور نہ ہی حالات ہیں‘ طالبان کے آپس میں پرانے مسائل ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 11 مئی 2014 07:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مئی۔2014ء) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن یہ احتجاج کا موقع ہے اور نہ ہی حالات ہیں طالبان کے آپس میں پرانے مسائل ہیں حکومتوں کو بھی آئے روز مسائل ہوتے ہیں آپریشن کا فائدہ ان قوتوں کو ہوگا جو امن نہیں چاہتیں لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمیع الحق نے کہا کہ دہشت گردی کی آگ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے ملک میں امن کے لئے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے اور ہم ملک میں امن کی خاطر مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک نیتی سے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں آئین یا نفاذشریعت کی کوئی بات سامنے نہیں آئی الله نہ کرے حالات جنگ کی طرف جائیں مذاکرات میں تاخیر سے ملک دشمن اور نادیدہ قوتیں مسائل پیدا کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں فوج پر ہونے والے حملوں سے طالبان نے لاتعلقی کا اظہار کیا اور ایک امریکی وزیر نے وزیرستان میں آپریشن کرنے کی بات کی آپریشن سے ان قوتوں کو فائدہ ہوگا جو پاکستان میں امن نہیں چاہتے اور بہت سے ایسے عناصر ہیں جو مذاکرات کو ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ طالبان کے آپس میں پرانے مسائل ہیں مسائل حکومتوں کو بھی آئے روز پیدا ہوتے ہیں ایک سوال پر کہا کہ احتجاج کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن یہ تو نہ ہی احتجاج کیلئے مناسب حالات ہیں اور نہ ہی موقع ہے۔